ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں فری ہیپاٹائیٹس کیمپس کا افتتاح

پیر 21 اکتوبر 2019 18:02

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں فری ہیپاٹائیٹس کیمپس کا افتتاح
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں فری ہیپاٹائٹس کیمپس کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت مریضوں کے مفت ٹیسٹ، انکو حفاظتی ٹیکے لگانے اور انہیں راہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

دورہ کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش،ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن، سماجی کارکن فرحت ضیاء کمال اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سے تحفظ اور آگاہی کے لئے مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مفت ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور مریضوں کے ٹیسٹوں کی رپورٹ دی جا رہی ہے ،انہیں حفاظی ٹیکے بھی لگائے گئے ہیں نیز کاؤنٹرز پر تعینات ڈاکٹرز نے انہیں اس خطرناک بیماری سے بچاؤ کیلئے راہنمائی بھی فراہم کر رہے ہیں جبکہ جن مریضوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹوآئی ہے انکے پی سی آر ٹیسٹ کیلئے نمونہ جات حاصل کریں گے ،جو حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق لیبارٹری بھجوائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس پروگر ام کا مقصد شہریوں کو ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے آگاہی اور بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور انہوں نے گزشتہ رات ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا، ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور نے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کو دی جانے والے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں دی جانے والی مفت ادویات اور سہولتوں بارے تفصیلی گفتگو کی جس پر انہوں نے اظہار اطمنان کیا۔ ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ وارڈ سے متعدد مریضوں کی صحت میں بہتری آء ہے اور اگلے 2 روز میں انکو ڈسچارج کیا جا رہا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی