قصرصدارت میں بیٹھے رہبر اندرونی طورپررہزن ہیں، اتحادی پارٹیوں کے سیاسی مفادات کراچی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں،اتحادی حکومت نے بار بارمیاں نوازشریف کی مثبت تجاویزکامذاق اڑایا ،اتحادی پارٹیوں کے سیاسی مفادات کراچی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں،انہیں سیلاب سمیت آفات یانقاب پوش قاتلوں کے ہاتھوں بے موت مارے جانیوالوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔سانحہ عباس ٹاؤن سے سانحہ ہزارہ کے زخم تازہ ہوگئے اورپوراملک میں سوگ میں ڈوب گیا،مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود کا بیان

پیر 4 مارچ 2013 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4مارچ۔2013ء) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ قصرصدارت میں بیٹھے رہبراندرونی طورپررہزن ہیں، اقتداراوروسائل کیلئے ملکی سا لمیت کوداؤپرلگادیا گیا۔مفادپرست اوراقتدارپرست حکمران عوام کی محرومیوں پر بھی سیاست کررہے ہیں جوانتہائی افسوسناک اورشرمناک ہے۔

اتحادی پارٹیوں کے سیاسی مفادات کراچی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں،انہیں سیلاب سمیت آفات یانقاب پوش قاتلوں کے ہاتھوں بے موت مارے جانیوالوں سے کوئی ہمدردی نہیں۔سانحہ عباس ٹاؤن سے سانحہ ہزارہ کے زخم تازہ ہوگئے اورپوراملک میں سوگ میں ڈوب گیا جبکہ حکمران اپنی ساتھی شرمیلافاروقی کی منگنی میں مستیاں کرتے رہے ۔پیپلزپارٹی والے اپنے اتحادیوں کے دباؤمیں ہیں ،وہ کراچی میں امن کی بحالی کیلئے سنجیدہ اورمخلص نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

سوموار کو اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کراچی سے کوئٹہ تک پھیلی بدامنی کی آگ بجھانے جبکہ بدعنوان حکمران اس آگ کومزید بھڑکانے کیلئے کوشاں ہیں۔اتحادی حکومت نے بار بارمیاں نوازشریف کی مثبت تجاویزکامذاق اڑایا۔انہوں نے کہا کہ بیرونی دباؤاوردھونس کامقابلہ کرنے کیلئے سخت اوردوررس فیصلے کرناہوں گے۔

اگر کسی اتحادی کوناراض کرکے قائد کاپاکستان بچالیا جا ئے تویہ منفعت بخش سودا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے یاد رکھیں منت سماجت سے انہیں دوبارہ اقتدار نہیں ملے گا۔انہیں اپنے اتحادیوں اوراہلیان وطن میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناہوگا۔حکمرانوں کی مصنوعی کوششوں سے کراچی میں پرتشدد واقعات میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ ،خود کش اور ڈرون حملوں سے مارے جانیوالے کوئی غیرنہیں ہمارے اپنے بھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کاخون سفید ہوگیا ہے ،انہیں مرنیوالوں اوران کے پسماندگان سے کوئی ہمدردی نہیں۔ملک وقوم کے ساتھ محبت کاتقاضا ہے کہ لوگ تبدیلی کیلئے اپنے اپنے ووٹ کی پرچی سے غاصب حکمران ٹولے کے پرخچے اڑادیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی