حکومتی جماعتیں دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی دہشت گردوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر رہی ہیں،ملک میں موجودہ حالات کے ذمہ دارزرداری اور نوازشر یف ہیں ، اقتدار میں آکر ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کر ینگے ،غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہیں ، حکومت امریکی جنگ سے الگ ہو جا ئے توقبائلی علاقوں میں ا من کیلئے فوج کی ضرورت نہیں پڑ یگی ،مولانافضل الر حمن اور اے این پی کو5 سالوں میں پہلے اے پی سی کوئی یاد نہیں آئی ، (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میںآ کر کوئی شوگرمل لگانا چاہتی ہے ،23مارچ کو مینار پاکستان پر پتہ چل جا ئیگا کہ کون کتنا مقبول ہے ،پنجاب میں پری پول دھاندلی ہورہی ہے ، تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی لاہور میں انتخابی دفتر کے افتتاح اور ڈاکٹر علی حید ر کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع میڈیا سے گفتگو

پیر 4 مارچ 2013 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4مارچ۔2013ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی جماعتیں دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی دہشت گردوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کر رہی ہیں ،ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار آصف زرداری اور نوازشر یف ہیں ،ہم اقتدار میں آکر ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ کر ینگے ،غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں ملوث ہیں جو ملک کا امن تباہ کر نا چاہتیں ہیں ،امر یکہ سے جنگ فوری طور پر حکو مت الگ ہو جا ئے پھرقبائلی علاقوں میں ا من کیلئے فوج کی ضرورت نہیں پڑ یگی بلکہ قبائلی خود ہی ملک دشمنوں کا راستہ روک لیں گے ،حکمرانوں نے پانچ سالوں میں کچھ نہیں کیا ،مولانافضل الر حمن اور اے این پی کو پانچ سالوں میں پہلے اے پی سی کوئی یاد نہیں آئی ،دونوں جما عتیں سوئی ہو ئی تھیں ، (ن) لیگ دوبارہ اقتدار میں کوئی شوکر مل لگانا چاہتی ہے مگر اسکی خواہش پوری نہیں ہو گئی،(ن) لیگ میں جو مر ضی شامل ہو جا ئے23مارچ کو مینار پاکستان پر پتہ چل جا ئیگا کہ کون کتنا مقبول ہے ،پنجاب حکو مت کا 1لاکھ ملازمین کو مستقل کر نا ،جنگلہ بس سروس ،لیپ ٹاپ ،سستی روٹی سمیت سب کچھ پری پول دھاندلی ہے، مجھے اقتدارمیں آنے کیلئے عوامی کے علاوہ کسی طاقت کی کوئی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر موار کے روز مسلم ٹاؤن میں پارٹی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقعہ پر کا رکنوں سے اور ڈاکٹر علی حید ر کے قتل پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا اسلام میں تو کسی بے گناہ کافر کو بھی مارنے کی اجازت نہیں مگر سمجھ نہیں آتی کہ پاکستان میں وہ کون لوگ ہیں جو بے گناہ لوگوں ،خواتین اور بچوں کا بھی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ عراق ،شام اور دنیا کے دیگر ممالک کی طر ح پاکستان میں بھی غیر ملکی طاقتیں فرقہ واریت کو فروغ دے رہی ہے مگر ان کو کنٹرول کر نا حکو مت کی ذمہ دار ی ہے جو مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے غیر ملکی مداخلت اور دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ کو روکیں گی اور ملک سے مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست میں ا صول نام کی کوئی چیز نہیں ،دونوں اقتدار اور موقعہ پرست ہیں اور یہ اقتدار میں ملک اور قوم کی خدمت کیلئے صرف اپنے بنک اکاؤنٹس میں اضافہ کیلئے آتے ہیں اور اب بھی دونوں اقتدار کیلئے سب کچھ کر نے کو تیار ہیں لیکن تحر یک انصاف انکی دوبارہ اقتدار میں آنے کی کوئی کوشش کا میاب نہیں ہو نے دیگی ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو آئندہ انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ پنجاب میں 1لاکھ ملازمین کو مستقل کرکے ،جنگلہ بس سروس ،لیپ ٹاپ ،سستی روٹی سمیت جیسے منصوبوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کر رہی ہے لیکن تحر یک انصاف آئندہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی دھاندلی برداشت نہیں کر یگی اورتحر یک انصاف کی 23مارچ سے شروع ہونیوالی انتخابی مہم کا بھی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کر سکے گی ۔

پارٹی کا رکنوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ کوئی جو مر ضی کر لے آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہو گی اور ہم اقتدارمیں آکر ملک سے کر پشن اور بجلی وگیس کی لوڈشیڈ نگ سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدارمیں آنے کیلئے عوامی کے علاوہ کسی طاقت کی کوئی ضرورت نہیں اور آئندہ انتخابات میں میرٹ اور صرف میر ٹ کی بنیاد پر ہی ٹکٹ دےئے جا ئیں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو