بین الاقوامی برادری کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے، سیکولر سٹیٹ ہونے کا دعوے دار بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہاہے، حکومت بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،دنیا بھر کی حمایت مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کیلئے بین الاقوامی دنیا میں آل پارٹیز وفود بھیجیں گے، خالصتان کی تحریک زور پکڑ رہی ہے، بھارت زیادہ دیر تک اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکے گا،میری حکومت نے آزاد کشمیر کے تمام سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ، حزب اختلاف کی جائز اور صحت مند تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں، کشمیر کی آزادی، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، بے روزگاری کے خاتمے اور آزاد کشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی کشمیر ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 8 مارچ 2013 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مارچ۔ 2013ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آزادی پسند دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلوائے۔ ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کا بنیادی اور پیدائشی حق، حق خودارادیت تسلیم شدہ ہے۔

یہ حق دلوانے کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ریاست جموں و کشمیر کے عوام پر آئے روز بھارتی مظالم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت کو سیکولر اسٹیٹ ہونے کا دعویدار ہے وہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ کر سیکولر ازم کا بھانڈا خود پھوڑ رہا ہے۔ آزاد کشمیر کا یہ خطہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ تحریک آزادی کے اس بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنانے کیلئے میری حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

1947ء میں سرینگر میں آزاد کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کشمیر کی آزادی اور اس کا پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور ہوئی تھی۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ کشمیر کی آزادی اور اس کا پاکستان سے الحاق ہمارا جزو ایمان ہے۔ دنیا بھر کی حمایت مسئلہ کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کیلئے بین الاقوامی دنیا میں آل پارٹیز وفود بھیجیں گے۔

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ہم اپنے قائد کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا عزم رکھتے ہیں اور کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید جمعہ کے روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی، وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید، وزیر قانون سید اظہر گیلانی، وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ، وزیر اطلاعات سید بازل نقوی، وزیر اعظم کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ درانی، وزیر اعظم کے پولیٹیکل و میڈیا کوآرڈینٹر چوہدری محمد شفیق بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی غاصبوں نے پہلے کشمیری حریت پسند مقبول بٹ کو شہید کیا اور اس کے بعد کشمیری رہنما افضل گورو کو شہید کیا اور آج ریاست میں پیدا ہونے والا پانچ سال کا بچہ بھی بھارت سے آزادی مانگ رہا ہے۔

بھارت کو میں خبردار کر رہا ہوں کہ وہ ریاست جموں و کشمیر سے اپنی افواج کو نکال لے اور گولی کی زبان بند کرے۔ اگر بھارت نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر سے اپنا غاصبانہ تسلط ختم نہ کیا تو میری نظریں دیکھ رہی ہیں کہ بھارت اپنا وجود قائم نہ رکھ سکے گا۔ خالصتان کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپنے وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت غاصب اور جابر ملک ہے جبکہ پاکستان کشمیریوں کا صحیح معنوں میں وکیل ہے۔ یہ ریاستی عوام کے بنیادی حق کیلئے آواز اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور و مرکز مسئلہ کشمیر ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور جنرل اسمبلی سمیت تمام انٹرنیشنل فورمز پر قائد عوام نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کی بھرپور انداز میں بات کی اور بڑا جاندار موقف اپنایا۔

شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے کشمیریوں کو او آئی سی میں نمائندگی دلوائی اور ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل لائز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے آزاد کشمیر کے دورہ کے دوران اعلان کیا تھا کہ کشمیریو ایک دن ہو گا میں ہڑتال کی کال دوں گا کشمیریوں کے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے اسے بے نقاب کرنا ہے۔

اچانک اندرا عبداللہ کٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا تو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہڑتال کی کال دی۔ پاکستان آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں اس کٹھ جوڑ کے خلاف ہڑتال ہوئی۔ اس ہڑتال سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ ہم سب کی خواہش ہے کہ تنازعہ کشمیر سہہ فریقی مزاکرات کے ذریعے حل ہو۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔ اس یک نکاتی ایجنڈے پر پوری قوم متحد و منظم ہے۔ کشمیری رہنما افضل گورو کو پھانسی دی گئی تو آزاد کشمیر میں یوم سوگ اور یوم سیاہ منایا گیا۔ مظفرآباد میں میری حکومت نے آزاد کشمیر کے تمام سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مثبت اور اہم کردار ادا کیا۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی سنگینوں کے سائے میں اپنی وطن کی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت اور عوام تحریک آزادی کے کسی مرحلے پر بھی کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

میری حکومت نے آزاد کشمیر میں رواداری اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ اور انتقام کی سیاست کو ختم کیا۔ حزب اختلاف کی جائز اور صحت مند تنقید کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اپوزیشن کی اچھی اور قابل عمل تجاویز پر عمل کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر کی آزادی، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، بے روزگاری کے خاتمے اور آزاد کشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے بیل آؤٹ پیکج ریلیز کر کے کشمیریوں سے والہانہ محبت کا جو ثبوت دیا ہے اس پر پوری کشمیری قوم اور حکومت آزاد کشمیر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، سیاسی امور کی انچار محترمہ فریال تالپور، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شکر گزار ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی