پاکستان میں جمہوریت کوٹریک پرچلانے کاکریڈٹ صدرزرداری کوجاتاہے ‘ شہیدبے نظیرکے قتل کے بعدصدرزرداری اورچیئرمین بلاول بھٹونے اپنے زخم بھلاکرپاکستان کوبچایا‘آئندہ انتخابات میں پی پی پی کارکردگی کی بناء پرکامیابی حاصل کرے گی‘ عالمی دباؤکو مستر دکر کے صدرنے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پردستخط کرنے کادوٹوک فیصلہ کرکے ثابت کردی ہے کہ وہ جھکنے اوربکنے والے نہیں‘پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت نے لاتعداد منصوبوں کا آغاز کیا ‘ آزادکشمیرمیں پی پی پی حکومت مضبوط ومستحکم ہے یہ جیالوں اورعام طبقات کی حکومت ہے ، آزادکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی پی پی پی کوٹلی کے وفد سے بات چیت

ہفتہ 9 مارچ 2013 16:56

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9مارچ 2013ء) آزادکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے کہاہے کہ پاکستان میں جمہوریت کوٹریک پرچلانے کاکریڈٹ صدرآصف علی زرداری کوجاتاہے کوئی لاکھ تنقیدکرے مگراس حقیقت کااعتراف کرناپڑے گاکہ جب شہیدرانی محترمہ بے نظیربھٹوکوسامراجی قوتوں کے اشارہ پرقتل کیاگیاتوساراپاکستان جل رہاتھا پاکستان کاعالمی سطح پروقار مجروح ہورہاتھاصدرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹونے اپنے زخم بھلاکرپاکستان کوبچایاآج ملک بہترین ڈگرپرچل چکاہے آئندہ انتخابات میں پی پی پی کارکردگی کی بناء پرکامیابی حاصل کرے گی عالمی دباؤکوبالائے طاق رکھتے ہوئے صدرپاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ پر11مارچ کودستخط کرنے کادوٹوک فیصلہ کرکے یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ شہیدبھٹووشہیدرانی کی طرح جھکنے اوربکنے والے نہیں بلکہ وہ قومی مفادمیں ہرقسم کی قربانی دے سکتے ہیں پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمہ کے لیے پی پی پی حکومت نے لاتعدادمنصوبوں کاآغازکیاجس کی بناء پرآئندہ دوتین سال میں پاکستان میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گااگرآج نوازشریف نے اپنے انتخابی منشورمیں اس بات کااعلان کیاہے کہ برسراقتدارآنے کے بعددواڑھائی سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی تووہ اس بناء پریہ بات کررہے ہیں کہ پی پی پی حکومت نے جوتوانائی منصوبے شروع کیے ہیں وہ آئندہ تین سال کے اندروافرمقدارمیں بجلی فراہم کرناشروع کردینگے اوراس بات کاکریڈٹ بھی صدرآصف علی زرداری وپاکستان پیپلزپارٹی کوجائے گاانہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں پی پی پی حکومت مضبوط ومستحکم ہے یہ جیالوں اورعام طبقات کی حکومت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز یہاں ضلع کوٹلی کے پارٹی وفود سے گفتگوکررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی کی بنیادپرمسئلہ کشمیرپررکھی گئی کشمیرکاز پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے شہداء کشمیرکی قربانیاں رنگ لائینگی انہوں نے کہاکہ پی پی پی آزادکشمیرکی حکومت نے مختصرعرصہ کے دوران میگاپراجیکٹس شروع کیے جو پی پی پی مخالف حکومتیں گزشتہ55سالوں میں نہ کرسکیںآ ئندہ ساڑھے تین سالہ عرصہ کے دوران بھی آزادکشمیرمیں مزیدمیگاپراجیکٹس کاآغازکریں گے اورآزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائینگے انہوں نے کہاکہ بھٹوکے جیالے اتفاق واتحادقائم رکھیں ہم میں کوئی بھی لیڈرنہیں ہم سب جیالے ہیں شہیدبھٹووشہیدبے نظیربھٹوہمارے قائدوہیروز ہیں جبکہ صدرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹوہمارے لیڈرہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ابھی پی پی پی نے انتخابی مہم کاآغازنہیں کیاجب چیئرمین بلاول بھٹومیدان میں نکلے گاتوبھٹومخالف قوتیں کہیں نظرنہیںآ ئینگی پاکستان میںآ ئندہ انتخابات میں بھی پی پی پی شاندارکامیابی حاصل کرے گی پارٹی کے جیالے پاکستان کے مختلف حلقوں میں جاکرپارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لیے کرداراداکریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی