عوام بہترین جج اور محتسب ہیں اور ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں ، ملکی کی تاریخ میں جمہوری حکومت نے پہلی بار اپنی مدت پوری کی جو کہ بڑی کامیابی ہے ، ہم نے جمہوریت کو صحیح پٹڑی پر ڈال دیا ہے ، دانتوں کے امراض کے حوالے سے مزید آگاہی اور شعور اجاگر کرنے اور تحقیق سے نوجوان ڈاکٹروں کو مناسب تربیت اور پیش ورانہ مہارت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے، کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ تجربات پر تبادلہ خیال کا موقع اور دانتوں کے امراض اور علاج معالجے کے حوالے سے ہونیوالی تحقیق اور ترقی پر ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا،چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کا کو ملک میں دانتوں کے امراض کے حوالے سے منعقدہ کا نفرنس کی ابتدائی تقریب سے خطاب

جمعہ 15 مارچ 2013 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15مارچ۔ 2013ء) چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوام بہترین جج اور محتسب ہیں اور ہم عوام کی عدالت میں جارہے ہیں اور یہ کہ پاکستان کی تاریخ میں جمہوری حکومت نے پہلی بار اپنی مدت پوری کی جو کہ بڑی کامیابی ہے ، ہم نے جمہوریت کو صحیح پٹڑی پر ڈال دیا ہے ۔ وہ جمعہ کو ملک میں دانتوں کے امراض کے حوالے سے منعقدہ کا نفرنس کی ابتدائی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ دانتوں کے امراض کے حوالے سے مزید آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ہونیوالی تحقیق سے نوجوان ڈاکٹروں کو مناسب تربیت اور پیش ورانہ مہارت دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس کے ماہرین کو ایک دوسرے کے ساتھ تجربات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا اور دانتوں کے امراض اور علاج معالجے کے حوالے سے ہونیوالی تحقیق اور ترقی پر ایک دوسرے کے خیالات سے مستفید ہونے کا بھی موقع ملے گا۔

اسلام آباد میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے حوالے سے نیئر بخاری نے کہا کہ میں اسلام آباد کی نمائندگی کرتا ہوں او ر یہاں پر تعلیم و صحت کی سہولتوں خاص طور پر دیہی علاقوں میں ان سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ چیئر مین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اکیڈمی برائے ڈینٹل ایجوکیشن اور ریسرچ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم اور تحقیق کو آگے لے جانے میں اکیڈمی کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کانفرنس کے انعقاد کے بہتر نتائج سامنے آئنگے ۔نیئر حسین بخاری نے کانفرنس کے شرکاء اور انتظامیہ کیلئے نیک کواہشات کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاوٴن کا یقین دلایا۔ اس موقع پر چیئر مین سینیٹ نے سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسرز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی