سرگودہا میں ڈینگی کے بارے میں آگاہی سے متعلق واک

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19مارچ۔2013ء) تحصیل سپورٹس کمیٹی سلانوالی کے زیر اہتمام ڈینگی سے آگاہی کے بارے میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت تحصیل سپورٹس آفیسر محمد عمران ، ٹی ایم او راجہ ظہور احمد، شیخ صلاح الدین اور دیگر سماجی شخصیات نے شمولیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ، جس کے لئے ہر تحصیل سطح پر آگاہی واک و سیمینار کا انعقاد کر کے عوام میں اس سے بچاؤ کے لئے شعور بیدار کرنا ہے ۔

Your Thoughts and Comments