حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا

بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے ،بل گیٹس کااعلان

حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ڈاکٹر ظفرمرزا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء)معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ابوظہبی میں بل گیٹس سے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ،پاکستان کو پولیو فری بنانے کیلئے ایک مربوط اور جامع پلان تشکیل دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر فراہم کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ بل گیٹس پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 1.08 بلین ڈالر فراہم کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی کوشیشیں قابل ستائش ہیں ۔بل گیٹس نے کہاکہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے - بل گیٹس

Your Thoughts and Comments