دنیا کے 17ممالک میں جعلی دستاویزات پر جانیوالے 3004 افراد قید ہیں،معذور سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس نہیں دیا جارہا،سال 2006-07ء کے دوران گنے کی 51.5 ملین میٹرک ٹن پیداوار متوقع ہے،ڈینگی بخار پر مکمل طور پر قابوپالیا گیا ہے،گوجرخان اور جہلم کے درمیان ٹریککو سیدھا کرنے کا کام الیکشن سے قبل مکمل ہوجائے گا،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات ۔اپ ڈیٹ

جمعہ 16 فروری 2007 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2007ء) جمعہ کے روز قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ دنیا کے سترہ ممالک جعلی دستاویزات پر گئے 3004 افراد قید ہیں معذور سرکاری ملازمین کو خصوصی الاؤنس نہيں دیا جارہا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے پاس ملک میں رجسٹرڈ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تعداد 57 ہے سال 2006-07ء میں گنے کی پیداوار 51,5 ملین میٹرک ٹن متوقع ہے ڈینگی بخار پر مکمل قابو پالیا گیا ہے گوجرخان اور جہلم کے درمیان 38 کلومیٹر ٹریک کو سیدھا کرنے کا کام الیکشن سے قبل مکمل ہوجائے گا۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت امور خارجہ خسرو بختیار نے ایوان کو بتایا کہ دنیا کے سترہ ممالک میں 3004پاکستانی جعلی دستاویز کی وجہ سے قید ہیں جن میں 393 سعودی عرب 22قطر 2234 امارات 30پولینڈ پانچ فرانس تیرہ سلواکیہ تین سنگا پور 42جاپان بارہ ہانگ کانگ دو چین 213 ملائشیا چھ سو گیارہ شام دو لبنان پانچ بھارت تین بحرین اور آٹھ کویت میں قید ہیں اپوزیشن نے اس جواب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس پر چیئرمین نبیل گبول نے وزیر کو مکمل تفصیلی جواب دینے کے لئے کہا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ یہ لسٹ بیس جنوری تک ہے جو کہ جعلی کاغذات پر دیگر ممالک میں گرفتار ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے زیادہ تر وہ لوگ میں جو غربت کی وجہ سے ان گروہوں کے ہاتھ چڑھے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے وزارت اقدامات کررہی ہے کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ تر افراد کو حکومتی سطح پر بھیجا جائے سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف وزارت داخلہ کارروائی کرتی ہے راجہ پرویز اشرف نے بہت سے ممالک میں خاص کر افریقہ کے ایک ملک میں جہاز میں پکڑے جانے والے افراد کا اس لسٹ میں ذکر نہیں ہے جو کہ لنگر انداز نہیں ہوسکا اس پر خسرو بختایر نے بتایا کہ یہ جہاز سپین کا ہے جو کہ موریطانیہ میں لنگر انداز ہونے کے لئے کھڑا ہے اطلاع ہے اس میں بہت سے ممالک کے افراد ہیں جن میں کچھ پاکستانی بھی ہیں تہام اصل تعداد کا ابھی پتہ نہیں چل سکا انہوں نے کہا کہ یہ لسٹ جعلی دستاویزات رکھنے والوں کی ہے دیگر مقدمات میں ملوث پاکستانیوں کی تعداد کے بارے میں ایوان کو جلد بتا دیا جائے گا غیر قانونی ٹریفکنگ کو روکنے کے لئے ایران پاکستان ترکی اور یونان مشترکہ طور پر کوششیں کررہے ہیں وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے بارڈر پر خاص کر پاک افغان بارڈر پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سماجی بہبود و خصوصی تعلیم زبیدہ جلال نے بتایا کہ معذور سرکاری ملازمین کو خاص معذوری الاؤنس فی الحال نہیں دیا جارہا ہے سرکاری ملازمین کے لئے الاؤنس کی منظوری دینا وزارت خزانہ کا کام ہے انہوں نے کہا کہ جسمانی طور پر معذور بچوں کو نارمل سکولوں میں داخلہ دلانے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت اس حوالے سے بلڈنگ کوڈ کی منظور دے دی ہے جہاں پر معذور طلباء کے لئے سہولیات موجود ہوں۔

وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے ایوان کو بتایا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) کے پاس رجسٹرڈ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی تعداد 57 ہے پی ایم ڈی سی میں اس وقت 79 ملازمین ہیں جبکہ کونسل کے اراکین کی تعداد اکیس ہے وزیراعظم نے پی ایم ڈی سی کے حوالے سے جو کمیٹی تشکیل دی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اداروں کی رجسٹریشن کا معاملہ پی ایم ڈی سی نے مکمل طو رپر اپنے ہاتھ میں لیا ہوا تھا حکومت سے کوئی منظوری نہیں لی جارہی تھی اس کے لئے انکوائری کی جارہی ہے کہ تعلیمی ادارے یا تو رجسٹرڈ ہوتے ہیں یا نہیں مشروط رجسٹرڈ کا تصور نہیں ہے پی ایم ڈی سی کے نومنتخب صدر کے بعد معاملات ٹھیک ہونے کی توقع ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری خوراک و زراعت رجب علی بلوچ نے اسمبلی کو بتایا کہ سال 2004-05 میں گنے کی کل پیداوار 47.244 ملین ٹن تھی سال 2003 میں گنے کی پیداوار بہت اچھی تھی 2006-07 میں 51.5 ملین میٹرک ٹن پیداوار متوقع ہے اس وجہ سے وافر چینی حاصل ہوگی جس کے لئے حکومت نے چینی کی درآمد پر پندرہ فیصد ڈیوٹی بھی عائد کی ہے گنے کی سپورٹ پرائس پر نظر ڈالیں جو کہ پنجاب میں ساٹھ اور سندھ و سرحد میں 65 روپے فی من ہے۔

جبکہ دو سال قبل یہ سو روپے تک تھی سپورٹ پرائس کم از کم قیمت ہوتی ہے تاہم کسانوں کو اس سے بھی زیادہ قیمت ملتی ہے۔ وفاقی وزیر صحت نصیر خان نے ایوان کو بتایا کہ ڈینگی بخار اس وقت مکمل کنٹرول میں ہے ملک میں اس وقت کوئی کیس نہیں تاہم بارہ اکتوبر 2006ء سے 12دسمبر 2006ء تک کل 6057 ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی اطلاع ملی جن میں سے 52 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ گوجر خان جہلم کے درمیان 38کلومیٹر ٹریک کو سیدھا کرنے کا کام الیکشن سے قبل مکمل ہوجائے گا اس طرح راولپنڈی کراچی کے درمیان بھی الیکشن سے قبل ٹریک سیدھا کرنے کا کام مکمل ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ میرے وزارت سنبھالنے کے بعد سے صرف دو حادثات ہوئے کوئی بڑا حادثہ نہیں رونما ہوا ان حادثات کی وجہ سو سال سے بھی پرانا ریلوے ٹریک ہے جس کو بہتر کرنے کاکام جاری ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی