پولیو کے خاتمے کیلئے تمام افرادایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کام کریں، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

بدھ 20 نومبر 2019 16:59

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفرعلی ایم شہی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام افرادایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کام کریں تاکہ اس خطرناک مرض کو جڑسے اکھاڑدیا جائے جو ہماری نئی نسلوںکی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے پولیو مہم کے دوران مائیکروپلان کے مطابق بہتر سے بہتراندازمیں کام کیا جائے، یوسی اورڈسٹرکٹ کی سطح پر مائیکروپلان پر احسن انداز سے عملدآمدکرایا جائے اللہ کی مخلوق کی دل وجان سے خدمت کریںتاکہ اپنی دنیا اورآخرت زندگی کو سنوار سکیں ہم سب نیک مقصد کے جتن میں ہیں ان شاء اللہ بہت جلد کامیابی ہمارے قدم چومے گی اورملک کو پولیو کے مرض سے پاک بنادیں گے ان خیالات کااظہارا نہوںنے انسدادپولیومہم کے سلسلے میں آفسیران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزغلام حسین بھنگر،علی محمدہانبھی، اے ڈی ایچ اوڈاکٹرمنظوراحمد ابڑو،ڈاکٹر عبدالغفارسولنگی،ڈبلیوایچ اونصیرآباد کے ڈویژنل کوآرڈینیٹرڈاکٹرمحمد رفیق گھنیو،ثناء اللہ چکھڑا،ایکسین بی اینڈآرمحمداسلاخان رند، رحیم بخش جویا سمیت دیگر آفسیران شریک تھے ڈپٹی کمشنر ظفرعلی ایم شہی نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے جائیں اس پرکوئی کمپرومائز نہیں کیاجائیگا ٹیموں کے ساتھ پولیس اہلکارتعینات ہونگے جو اپنی فرائض سرانجام دیں گے پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوںنے کہاکہ علماء کرام کو بھی چاہیے کہ وہ اس قومی فریضے کے ادائیگی میں اپنا کرداراداکریں جمعے کے خطبات میں اس موذی مرض کے متعلق عوام میں شعورآگاہی پیداکریں تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ بناسکیں اجلاس میں اے ڈی ایچ اوڈاکٹر منظور احمد ابڑو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم16دسمبرسے 20دسمبرتک جاری رہے گی مہم کے دوان ایک لاکھ 42ہزار 6سو98بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 33یونین کونسلوں میں 433موبائل ٹیمیں،30ٹرانزٹ پوائنٹ،36فکسڈسینٹرزبنائے گئے ہیں ہماری ٹیمیں گھرگھرجاکربچوںکو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائیںگی والدین سے التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضروری پلائیں تاکہ وہ عمربھرکی معذوری سے بچ جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی