ہم امریکہ کے ساتھ جنگ لڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مسئلہ کشمیرجنگ سے حل ہوگا، مذاکرات کا راستہ کرنا چاہئے،ہم اقتدار میں آ کر صرف 18 رکنی کابینہ بنائیں گے، ملک کی خارجہ پالیسی قومی امنگوں کے مطابق ہوگی، تحریک انصاف کی سیاست کو بلبلہ کہنے والوں کیلئے کل مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ غیظ وغضب ثابت ہوگا، نئے پاکستان کی انتخابی مہم کیلئے کل دو ارب روپے سے سیاسی فنڈ ریزنگ کا اعلان کروں گا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کوئی جماعت تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی، تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں پہلے90 روز کا بھی اعلان کروں گا، حفیظ اللہ نیازی کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، عمر سرفراز چیمہ نے جاوید ہاشمی کو ذہنی مریض قرار دے کر گھٹیا حرکت کی جس کا مجھے بے حد دکھ ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ میں گفتگو

جمعہ 22 مارچ 2013 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22مارچ۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ جنگ لڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مسئلہ کشمیرجنگ سے حل ہوگا، مذاکرات کا راستہ کرنا چاہئے، ہم اقتدار میں آ کر صرف 18 رکنی کابینہ بنائیں گے، ملک کی خارجہ پالیسی قومی امنگوں کے مطابق ہوگی، تحریک انصاف کی سیاست کو بلبلہ کہنے والوں کیلئے کل مینار پاکستان پر تحریک انصاف کا جلسہ غیظ وغضب ثابت ہوگا، نئے پاکستان کی انتخابی مہم کیلئے کل دو ارب روپے سے سیاسی فنڈ ریزنگ کا اعلان کروں گا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت کوئی جماعت تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی، تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں پہلے90 روز کا بھی اعلان کروں گا، حفیظ اللہ نیازی کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، عمر سرفراز چیمہ نے جاوید ہاشمی کو ذہنی مریض قرار دے کر گھٹیا حرکت کی جس کا مجھے بے حد دکھ ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے رو ز مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزا ز میں دئیے جانے والے ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات کیلئے جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات چیت جاری ہے تاہم حکومت میں شامل کسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے پیشہ وارانہ امیدواروں سے تنگ آچکے ہیں اور کل مینار پاکستان پر لاکھوں عوام کے سمندر سے ملک میں تبدیلی کابگل بج جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے یہ درست کہا ہے کہ آئندہ انتخابات پانی پت کی جنگ ہوں گے جس میں ہم نے کرپٹ اور مفاد پرستوں کو شکست دے کر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاسی مقاصد کیلئے جنوبی پنجاب اور بہاولپور کو الگ صوبہ بنانے کا نعرہ لگایا لیکن حقیقت یہ ہے کہ دونو ں کو یہ نہیں معلوم کہ نئے صوبے کیلئے کیا کرنا پڑتا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی