سابق وفاقی وزیر حمید اللہ آفریدی نے انتخابی ایجنڈے کا اعلان کر دیا، تعلیم و صحت کی سہولتوں میں اضافہ،قبائلیوں خصوصا خیبر ایجنسی کی علاقائی روایات کا تحفظ ،سوئی گیس کے لئے منظور شدہ 2 ارب روپے کے فنڈز کی منصفانہ تقسیم ، گیس کے تکمیل شدہ سروے کے بعد اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا،بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اورقومی ترقی میں فاٹا کو نمایاں مقام دلانا اولین ترجیحات ہوں گی ،سابق وفاقی وزیر ماحولیات و امیدوار این اے 45 ،46 حمید اللہ جان آفریدی کا کارنر میٹنگ سے خطاب

بدھ 3 اپریل 2013 23:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3اپریل۔ 2013ء) سابق وفاقی وزیر ماحولیات و امیدوار این اے 45 ،46 حمید اللہ جان آفریدی نے اپنے انتخابی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے پشاور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و صحت کی سہولتوں میں اضافہ،قبائلیوں خصوصا خیبر ایجنسی کی علاقائی روایات کا تحفظ ،فاٹا کو صوبہ بنانے کی جدو جہد،سوئی گیس کے لئے منظور شدہ 2 ارب روپے کے فنڈز کی منصفانہ تقسیم ، گیس کے تکمیل شدہ سروے کے بعد اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچانا،بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اورقومی ترقی میں فاٹا کو نمایاں مقام دلانا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح گذشتہ دس سالوں میں ہم نے خیبر ایجنسی باڑہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کئے رکھا اور بلا امتیاز تمام اقوام کی خدمت کی اسی طرح انشاء اللہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ترقی کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رکھیں گے اور فاٹا کی تمام ایجنسیز کو ملک کے دیگر علاقوں کے ہم پلہ لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہم نے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات قبائلی عوام کے گھر گھر پہنچائے ہیں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کا سلسلہ اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ حمیداللہ جان آفریدی نے کہا پانچ سال تک منظر سے غائب رہنے والے انتخابات کے موسم میں میدان میں آگے ہیں اور بلند بانگ دعوے کرکے ووٹرز کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا اب وقت خالی باتوں اور نعروں کا نہیں عمل کا ہے الیکشن میں جذباتی نعرے لگانے والے ناکامی کے بعد ایک بار پھر روپوش ہو جائیں گے اور جس طرح اب اچانک عوامی نمائندگی کے لئے سامنے آئے ہیں اسی طرح پانچ سالوں کے بعد پھر ظاہر ہو جائیں گے۔

حمید اللہ جان آفریدی نے کہاکہ ڈرگ مافیا الیکشن سے ناک آوٹ ہو جائے گا اور جو حلقے کے عوام کے سامنے سرخرو ہیں وہی باقی رہ جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ خالی بیانات پر الیکشن جیتنا ممکن نہیں عوام جانتے ہیں کہ کون ا ن سے مخلص ہے اورکون محض عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے سبز باغ دکھا رہا ہے۔ حمید اللہ جان آفریدی نے کہاکہ فاٹا اس وقت پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اور ہمارے لئے یہ نادر موقع ہے کہ ہم سیاسی بیداری پیدا کریں اور مقتدر حلقوں کواس علاقے کے مسئلے کے دیرپا اورپرامن حل کے لئے قائل کریں اس سے فاٹا میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور فاٹا کے عوام پرامن زندگی گزارسکیں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی