بند کریں
صحت صحت کی خبریںنگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری ہسپتالوں کے طبی آلات ،مشینری ایک ہفتہ میں آپریشنل کرنے کی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/04/2013 - 20:44:57 وقت اشاعت: 05/04/2013 - 20:37:48 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 23:22:34 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 20:23:36 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 20:08:20 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 20:08:20 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 16:26:54 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 14:03:45 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 13:47:30 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 13:41:19 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 13:35:22

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری ہسپتالوں کے طبی آلات ،مشینری ایک ہفتہ میں آپریشنل کرنے کی ہدایت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4اپریل۔ 2013ء)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران تمام سرکاری ہسپتالوں کے طبی آلات اور مشینری کو آپریشنل کیا جائے - انہوں نے اس سلسلے میں سیکرٹری صحت سے 10اپریل تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے محکمہ صحت کے حکام کو کہا ہے کہ ایک ہفتہ میں تمام زیر مرمت طبی آلات کو درست کر لیا جائے ۔ اس کے بعد طبی آلات خراب پائے جانے کی صورت میں متعلقہ افسران ذمہ دارہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے طبی آلات اور مشینری کی مرمت کے لیے ضروری فنڈز بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
04/04/2013 - 20:08:20 :وقت اشاعت