بند کریں
صحت صحت کی خبریںامیدواروں کیلئے مشکل سوال ڈھونڈنے والا ریٹرنگ افسرکوخودکے آرٹیکل 62،63 پرپورانہ اترنے کا ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/04/2013 - 17:25:34 وقت اشاعت: 07/04/2013 - 20:32:04 وقت اشاعت: 06/04/2013 - 23:00:42 وقت اشاعت: 06/04/2013 - 20:07:36 وقت اشاعت: 06/04/2013 - 13:18:09 وقت اشاعت: 05/04/2013 - 20:51:49 وقت اشاعت: 05/04/2013 - 20:44:57 وقت اشاعت: 05/04/2013 - 20:37:48 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 23:22:34 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 20:23:36 وقت اشاعت: 04/04/2013 - 20:08:20

امیدواروں کیلئے مشکل سوال ڈھونڈنے والا ریٹرنگ افسرکوخودکے آرٹیکل 62،63 پرپورانہ اترنے کا طعنہ سنتے ہی ہارٹ اٹیک ،میرے کلاس فیلوریٹرنگ افسرنے مجھ سے امیدواروں کیلئے سخت سوالات دریافت کیے ،میں نے اس سے داڑھی نہ ہونے پرآرٹیکل 62اور63پرپورانہ اترنے کی بات کی تووہ فون بندکرگئے ،کچھ دیربعدپتہ چلااسے دل کادورہ پڑ گیاہے ، پارلیمنٹ ہاوٴس کی جامع مسجدکے خطیب کانمازجمعہ کے خطبہ کے دوران انکشاف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5اپریل۔ 2013ء)پارلیمنٹ ہاوٴس کی جامع مسجدکے خطیب کوٹیلی فون کرکے امیدواروں سے سخت سوالات کرنے کامشورہ لینے والاایک ریٹرنگ افسرخودآرٹیکل 62اور63پرپورانہ اترنے کاطعنہ برداشت نہ کرسکا، دل کادورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ۔جمعہ کوپارلیمنٹ ہاوٴس کی جامع مسجد کے خطیب مولانامحمداحمد نے جمعہ کے خطبہ کے دوران انکشاف کیاکہ ریٹرننگ افسرکی ذمہ داری سرانجام دینے والے ان کے ایک کلاس فیلو نے گزشتہ روزانہیں ٹیلی فون کرکے کہاکہ مجھے آرٹیکل 62اور63 کی روشنی میں ایسے سخت سوالات بتائیں جوکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں سے پوچھوں ۔

مولانامحمداحمدکے مطابق اپنے کلاس فیلو کی بات سننے کے بعد میں نے اس سے کہاکہ آرٹیکل 62اور63پرتوآپ خودبھی نہیں اترتے اس حوالے سے میں نے اس سے استفسارکیاکہ کیاآپ کی داڑھی ہے ؟داڑھی نہ رکھناگناہ کبیرہ ہے ۔مولانامحمداحمد نے بتایاکہ میری یہ بات سن کرمیراکلاس فیلو(ریٹرنگ افسر)خاموش ہوگیااورٹیلی فون بندکردیاچندگھنٹے بعدخبرملی کہ اسے تیزبخارہے اورکومے میں چلاگیاہے پھراطلاع ملی کہ اسے دل کادورہ پڑ گیاہے۔
05/04/2013 - 20:51:49 :وقت اشاعت