چیچہ وطنی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز پرسوں (سوموار)سے کیا جا رہا ہے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:03

چیچہ وطنی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز پرسوں (سوموار)سے کیا جا رہا ہے
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بچو ں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے 3روزہ پولیو مہم کا آغاز 16دسمبر سے کیا جا رہا ہے جس دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی ۔مہم کے دوران ضلع ساہیوال میں 4لاکھ 71ہزار بچوں کو ویکسین دی جائے گی، جس میں 2لاکھ81ہزار بچے تحصیل ساہیوال اور ایک لاکھ 90ہزار بچے تحصیل چیچہ وطنی میں ہیں ۔

مہم کی افتتاحی تقریب حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں منعقد ہوئی، جس میں کمشنر ساہیوال محمد احسن وحید اور ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بچوں کو پولیو قطرے پلائے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی ،ایم ایس ڈاکٹر ذوالقرنین ،تحریک انصاف کے مقامی رہنما شیخ محمد چوہان اور وحید اصغر ڈوگر ،انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد بھٹہ اور نائب صدر افتخار خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خطاب میں کمشنر محمد احسن وحید نے معاشرے کے تما م فعال طبقات خصوصا علما ء کرام ،اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کو یقینی بنانے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ،کیونکہ نئی نسل کو عمر بھر کی معذور ی سے بچانا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کے عملے پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو قومی خدمت سمجھ کر ادا کریں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ گھر گھر مہم کے ساتھ ساتھ تمام بس اڈوں،ویگن سٹینڈ ز ،ریلوے سٹیشنوں ،ہسپتالوں اور مراکز صحت پر پولیو کاؤنٹرز قائم کئے جارہے ہیں تا کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں بد قسمتی سے صرف پاکستان واحد ملک ہے جہاں سے زیادہ پولیو کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کا ہر فرد مکمل یکجہتی سے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیموں سے تعاون کرے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی