موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے‘حکماء

گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد گرم لباس پہنا جائے اورٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے‘مجلس مذاکرہ میں گفتگو

ہفتہ 14 دسمبر 2019 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور جسمانی دردوں میں اضافہ ہو گیا ہے ،ان علامات سے بچائو کے لیے انسان کو ضرور ایسی تدابیر اختیار کرنی چاہیے جو فطرت کے عین مطابق ہوں فطرت کا تقاضہ ہے کہ لباس گرم پہنا جائے گھر سے باہر کام پر جانے والے افراد سویٹر ، جرسی، مفلر، ٹوپی، جرابیںاور گرم چادر اوڑھ کر نکلیں ٹھنڈے مشروبات اور پانی سے اجتناب کیا جائے، دیسی مرغی کی یخنی آپ کو جہاں سردی سے بچاتی ہے وہاں نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار کا خاتمہ بھی کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم محمد رفیق شاہین ، حکیم رانا محمد احمد، حکیم ظفر علی عباسی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عرفان شاہد، حکیم محمد عبداللہ ابوبکر رفیق، حکیم امتیاز راٹھور، حکیم مشتاق احمد قادری، حکیم محمد اسحاق اور حکیم محمد احمد نے موسم سرما اوراحتیاطی تدابیر کے موضوع پر مدنی بیت الحکمت چوک یتیم خانہ لاہور میںمنعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ڈرائی فروٹ میں بادام، سوگی، کھجور، چھوہارے، مغزچلغوزہ ، مغز پستہ، انجیر اور کاجوصحت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں ان کے کھانے میں احتیاط برتی جائے ان کے کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بخار، زکام، کھانسی کی صورت میں فطری علاج یہ ہے کہ چند روز نشاستہ دارغذائیں (گندم، چاول والی) بند کر دی جائیں مکمل آرام کیا جائے ناشتے میں انڈے اور چائے اور دوپہر شام میں دیسی مرغی یا بکرے کی یخنی کالی مرچ اور دیسی گھی ڈال کر پی جائے اس کے علاوہ کالے چنے کا شوربا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوائی کے طور پر لونگ پانچ عدد ، دارچینی دو ٹکڑے، دیسی اجوائن دو گرام ایک گلاس پانی میں ابال کر چھان کر شہد سے میٹھا کر کے دن میں تین بار پینے سے فوری افاقہ ہوتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی