ڈپٹی کمشنر جہلم نے قومی پولیو مہم کا افتتاح کرکے تمام ڈاکٹرز کے کئے گئے انتظامات کو سراہا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 17:35

ڈپٹی کمشنر جہلم نے قومی پولیو مہم کا افتتاح کرکے تمام ڈاکٹرز کے کئے گئے انتظامات کو سراہا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے قومی پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح سول ہسپتال جہلم کے دورہ کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے محمد بلال نامی کمسن بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ16سے 18دسمبر کو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی کوشش جاری و ساری ہے ۔


اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فاروق بنگش، ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس بات کے یقین دہانی کروائی کے ایک بچے کو دو یا دو سے زیادہ مرتبہ پولیو کے قطرے پلانانہ صرف محفوظ عمل ہے بلکہ اس سے پولیو کا یقینی خاتمہ ممکن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے اجلاس کو بتایا ہے کہ 16 دسمبر سے جاری قومی پولیو مہم کے بارے میں بتایا کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں خصوصی طور پر (TAG) کی ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تمام سفارشات پر عملدرآمد کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں جہلم کی تمام یونین کونسلز میں وٹس ایپ گروپس بنا لئے گئے ہیں جن میں علاقہ کے بااثر افراد اور خصوصی طور پر پختون کمیونٹی،پختون طالبہ کو گروپس میں شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ تمام خانہ بدوش آبادیوں کو رجسٹر کر لیا گیا ہے تمام ٹرانزٹ پوائنٹس کو ماڈل ٹرانزٹ پوائنٹ بنانے کے تمام اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور لوکل این جی اوز ، پختون طلباء و طالبات مہم میں رضاکارانہ طور پر خدمات حاصل کی گئی ہیں اس کے علاوہ محکمہ پولیس نے سیکورٹی کے تمام اقدامات مکمل کر لیے ہیں موٹر وے پولیس نے پولیو مہم کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے مزید ہدایات دی کی بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جس پر ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کے تمام سفارشات پر عملدرآمد کے لیے پلان بنا لیا گیا ہے ۔مزید بتایا کے اس بار پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے اس علاوہ 16 دسمبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں پولیو ٹیمز اور ایریا انچارجز میں اضافہ کیا گیا ہے اس بار ضلع بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 188772 بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز کام کریں گی۔ اور ان ٹیموں کو مانیٹر کرنے 102 ایریا انچارج اور 56 یونین کونسل انچارج کام کریں گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی