- Home
- Health
- Health News
- ڈینگی کے ساتھ خسرہ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، بچاؤ اور علاج بارے عوامی آگاہی ..
ڈینگی کے ساتھ خسرہ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، بچاؤ اور علاج بارے عوامی آگاہی مہم بھرپور طریقہ سے چلائی جائے، جاوید اقبال ،تمام ہسپتالوں میں خسرہ کے مریضوں کو علاج معالجہ اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہے،سیکرٹری صحت پنجاب کی ہدایت
منگل 16 اپریل 2013 20:42
(جاری ہے)
اجلاس میں افسران نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے اپنے اپنے محکمہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر سیکرٹری صحت عارف ندیم نے بتایا کہ محکمہ صحت نے خسرہ کے مریضوں کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں اورتمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ عارف ندیم نے مزید کہا کہ خسرہ کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے بھی بچوں کو مفت لگائے جارہے ہیں اور جس علاقے سے خسرہ کا کیس رپورٹ ہوتا ہے وہاں MopUp کے ذریعے متاثرہ علاقے کے 160گھروں میں دس سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ خسرہ کی روٹین کوریج اور ماپ اپ کے لئے ویکسین کی کوئی کمی نہیں اور سٹاک میں پانچ ملین سے زائد ٹیکہ جات موجود ہیں جبکہ جون میں صوبہ بھر میں خسرہ کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے ویکٹر سرویلنس اور لاروی سائڈنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں اورقبرستانوں، کباڑخانوں، ٹائرشاپس ،کارخانوں ، گوداموں اور تعمیراتی سائٹس کے علاوہ پبلک پارکس کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سائٹس کی انسپکشن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ زیرتعمیر عمارات کے ملبے ، تعمیراتی میٹریل اور کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو۔ چیف سیکرٹری جاوید اقبال نے موثر آگاہی مہم پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شاہراہوں پر خسرہ اور ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر اور معلومات پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں اور میڈیا کے ذریعے بھی موثر مہم چلائی جائے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے ڈینگی اور خسرہ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مبنی پبلسٹی میٹریل ، ٹی وی کمرشل اور اشتہارات بھی دکھائے جو میڈیا کو جاری کئے جائیں گے۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے ضلعی حکومت کے علاوہ واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ریسکیو 1122کی ڈینگی کی روک تھام سے متعلق سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر