پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرے گی ،ملک اور عوام کو تباہی کے دہانے پر پہچانے والوں کو عبرت ناک شکست ہو گی۔تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ،تحریک انصاف نے کرپشن کی داستانیں رکھنے والوں کو ٹکٹیں جاری نہیں کی۔حامد خان، احسن رشید، حافظ فرحت عباس کا نیلم اشرف کی رہائش گا ہ پر خواتین کارکنان سے خطاب

بدھ 17 اپریل 2013 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اپریل۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف این اے 125کے امیدوار حامد خان ایڈوکیٹ،پی پی 156کے امیدوار احسن رشید ،پی پی 155کے امیدوار حافظ فرحت عباس ،منزہ حسن، نوشین حامد معراج،مہناز رفیع، اور فواد رسول ڈیفنس میں نیلم اشرف کی رہائش گاہ پر انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ وومن کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کی داستانیں رکھنے والوں کو ٹکٹیں جاری نہیں کی بلکہ صاف ستھرے اور پڑھے لکھے امید واران کو ٹکٹیں دی ہیں تحریک انصاف نے نوجوانوں کو ٹکٹیں دے کر اپنا وعدہ پورا کیا تحریک انصاف جو کہتی ہے وہ کر کے دکھاتی ہے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ٹکٹیں اپنوں کو دی ہیں، رہنماؤں نے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کو الیکشن میں اپنی ذمہ داریاں اور اپنی اہمیت کو سمجھنا ہو گا تحریک انصاف نے خواتین اور یوتھ کو پارٹی میں ہر سطح پر بھر پور نمائندگی دی ہے ،کارکنان متحد ہو جائیں اور اپنی پارٹی کی کامیابی کے لئے سخت محنت کریں اور پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچائیں ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالیں ہیں،ملک کو بحرانوں اور اندھیروں میں دھکیل دیا ہے معشیت کا بیڑا غرق کرنے والے ایک دفعہ پھر عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں پاکستان کے عوام باشعور ہیں منافقوں کے کسی جھانسیں میں دوبارہ نہیں آئیں گے ،تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرے گی اور کامیابی کے فورا بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقا د کیا جائے گا 11مئی کو عوام بلے پر مہر لگائے گے اور ایک نئے پاکستان کے لئے عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔

(جاری ہے)

کنونشن میں نیلم اشرف، ملیحہ حسین ،نائمہ خان ، نائیلہ تحسین، شہناز طارق،نیلم رشید سمیت ڈیفنس اور کینٹ سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی