بدبخت کرنل(ر) شجاع خانزادہ کو معذوروں سے سرکاری ملازمتوں کے بدلے پیسے ہتھیانے کی وجہ سے پورے حلقہ میں نفرت کا سامنا ہے، عوام الیکشن میں جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کردیں ، میں کوئی وڈیرہ یا جاگیردار نہیں متوسط طبقے کا نمائندہ ہوں، ہمارے خاندان کی خدمات کا زمانہ معترف ہے ،سینئر مسلم لیگی رہنماء ،سابق تحصیل ناظم حضروو امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16رضا خان آف بہبودی کا چھچھ کے طوفانی دوروں میں خگوانی ، لنڈی نور پور، ملاح، فورملی، حیدرا، حمید، سیدن، ہارون اور دیگر دیہاتوں میں بڑے جلسوں اور کارنر میٹنگز کی تقریبات سے خطاب

بدھ 17 اپریل 2013 23:47

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17اپریل۔ 2013ء) سینئر مسلم لیگی رہنماء ،سابق تحصیل ناظم حضروو امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16رضا خان آف بہبودی نے کہا ہے کہ بدبخت کرنل(ر) شجاع خانزادہ کو معذوروں سے سرکاری ملازمتوں کے بدلے پیسے ہتھیانے اور لوگوں کی بددعاوٴں کی وجہ سے پورے حلقہ میں شدید نفرت کا سامنا ہے، عوام الیکشن میں ان جاگیرداروں اور وڈیروں کو مسترد کردیں جو عوام سے گلے ملنا تو د رکنار ہاتھ ملانا بھی گوارہ نہیں کرتے ہیں اور اگر ہاتھ ملا لیں تو پھر ہاتھ ڈیٹول سے دھوتے ہیں، میں کوئی وڈیرہ یا جاگیردار نہیں بلکہ متوسط طبقے کا نمائندہ ہوں، ہمارے خاندان کی خدمات کا زمانہ معترف ہے جس کا ثبوت آنے والے الیکشن میں علاقہ چھچھ بھر سے بے مثال اور بے لوث حمایت کا ملنا ہے، میرا الیکشن لڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا مگر عوام کے پرزور اصرار اور میجر گروپ کے انتخاب نے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے پر مجبور کیا ہے ، مجھے حلقہ عوام نے جو پذیرائی دی اس پر تحصیل نظامت کے دور سے بھی زیادہ عوام کی خدمت کریں گے جبکہ میرا خاندان ہمیشہ علاقہ عوام کا خادم رہے گا، میں پکا مسلم لیگی ہوں اور مسلم لیگ کیلئے جیلیں بھی کاٹی ہیں جبکہ پیرا شوٹ کے ذریعے مسلم لیگ(ن) میں اترنے والے کرنل(ر) شجاع خانزادہ مشرف اور پرویز الٰہی کی دی ہوئی وزارت میں نواز شریف اور شہباز شریف کو بھگوڑا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو بھائی کہتا اور صدر مشرف کو ڈیڈی کا درجہ دیتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو چھچھ کے طوفانی دوروں میں خگوانی ، لنڈی نور پور، ملاح، فورملی، حیدرا، حمید، سیدن، ہارون اور دیگر دیہاتوں میں بڑے جلسوں اور کارنر میٹنگز کی تقریبات سے خطاب کررہے تھے ۔ ، اس موقع پرہر علاقہ کے عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا،سینئر مسلم لیگی رہنماء ،سابق تحصیل ناظم حضروو امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16رضا خان آف بہبودی نے کہا کہ خگوانی میرا گھر ہے کیونکہ میرا بچپن یہاں پر گزرا ہے ، انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ منتخب ہو کر سوئی گیس سمیت تمام مسائل حل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ حضرو کے نوجوانوں کیلئے ملٹی پل سپورٹس سٹیڈیم کیلئے اراضی اور منظوری ہماری وساطت سے ہوئی ہے ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کیلئے میجر طاہر صادق نے 12کروڑ روپے منظور کرا ئے، حضرو میں ٹیکنیکل کالج کی منظوری اور پارک کا قیام ہمارے دور کے ہی کارنامے ہیں مگر ہم نے اپنے مخالفین کی طرح تختیاں نہیں لگائیں ، انہوں نے کہا کہ خانزادہ ہاوٴسنگ سکیم میں 3اور 5مرلہ کے رہائشی پلاٹس بنا کر غریبوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے مفت تقسیم کریں گے، مجھ سمیت جس کے دل میں کھوٹ ہو الله اسے الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار کرے، ہمارے دور میں کسی پولیس اہلکار یا افسر کو جرأت نہیں ہوتی تھی کہ کسی غریب سے کوئی زیادتی کرے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اگر کسی نے غریب ریڑھی بان، رکشہ ڈرائیور یا مزدور سے زیادتی کی تو ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا آتا ہے ، پیپلز پارٹی نے زرداری لیگ بن کر گزشتہ5سالوں میں عوام کو غربت، مہنگائی ، بیروزگاری، بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی دلدل میں دھکیلا ہے ،آخر میں سینئر مسلم لیگی رہنماء ،سابق تحصیل ناظم حضروو امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16رضا خان آف بہبودی نے کہا کہ میں منتخب ہو کر پیپلز پارٹی یا اس کی کسی بھی اتحادی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا، حضرو اور پورے علاقہ چھچھ بھر کے عوام کی بے لوث ا ور بلاامتیاز خدمت کرنا اور ترقیاتی کام کرانا پیلے بھی ہمارا مشن تھا ،اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، چھچھ کے عوام کی طرف سے ملنے والا بے لوث پیار و محبت اور حمایت کا صرف میں ہی نہیں میرا پورا خاندان ہمیشہ ممنون و مشکور رہے گا

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی