انگریز نے ملک میں طبقاتی نظام وراثت میں چھوڑا ہے، الیکشن میں غریب کو غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کرنا ہو گا، ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے مزدور کو اس کا حق دینا ہو گا، ہمارے دور میں کوئی جاگیردار اپنے مزارعے کو بے دخل نہیں کر سکے گا، جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کا ڈیرہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب

جمعرات 18 اپریل 2013 20:59

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انگریز نے اس ملک میں طبقاتی نظام وراثت میں چھوڑا ہے۔الیکشن میں غریب کو غلامی سے نکلنے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے مزدور کو اس کا حق دینا ہو گا۔ ہمارے دور میں کوئی جاگیردار اپنے مزارعے کو بے دخل نہیں کر سکے گا۔

وہ جامع مسجد کلاں میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص احترام کا حقدار ہے۔ احترام کے بغیر انسان کو اشرف المخلوقات نہیں کہا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ہم عوام کو اس ذلت اور جبر سے نکال دینا چاہتے ہیں جو علاقائی وڈیروں اور جاگیر داروں نے عوام پر مسلط کیا ہوا ہے، ہمارا یہ مشن ہے کہ اس علاقے میں صنعتیں قائم ہوں، یہاں زراعت ترقی کرے اور معاشی خوشحالی آئے تاکہ غریب ڈیرہ وال کسی خان وڈیرے کی خوہشات کے بجائے اپنی مرضی کے فیصلے کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی سیاست اور ہماری سیاست میں فرق یہ ہے کہ وہ کوئی بھی کام کرنے کو عوام پر اپنا احسان جتلاتے ہیں جبکہ ہم عوامی کدمت کے کام اسی لیئے کرتے ہیں کہ یہ شریعت خداوندی کا حکم ہے کیو نکہ ہماری سیاست شرعی احکامات کے تابع ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر اور بالخصوص ڈیرہ اسما عیل خان میں جماعتی کارکنوں کی قربانیوں، محنت اور خون کے نذرانے دینے کے ثمرات آج اس خطے میں جے یو آئی کی مقبولیت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں اور جماعت اقتدار میں آنے کے بعد اسلام دشمن قوتوں کا جہاں جہاں راستہ روکے گی اور شرعی احکامات کو جہاں بھی لاگو کرے گی اس کا اجر و ثواب جے یو آئی کے کارکنوں اور ہمارے ووٹرز کو بھی ملے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کے بلا جواز حمایت امریکہ نے ملک کو بد امنی میں مبتلا کر دیا ہے، ہم نے اس ملک کو بد امنی سے نہ صرف نکالنا ہے بلکہ یہاں دوبارہ امن اور خوشحالی کے قیام کو یقینی بھی بنانا ہے

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی