ملک کے بڑے بڑوں کی شوگر ملیں بڑے بڑے کاروبار ہیں ،انہی لوگوں نے پی آئی اے ،ریلوے ،ملک کی کرنسی تباہ کر دی ، سازش کے تحت ریلوے کو تباہ کرنے کیلئے انجنوں میں خراب تیل ڈالا گیا جس سے 300انجن خراب پڑے ہیں ، اس ملک کو بچانا اور شفاف الیکشن کرانا ہے تو فوج چیف جسٹس کے پیچھے کھڑی ہو جائے، الیکشن میں ذرہ بھی تاخیر ہوئی تو پھر الیکشن ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن بتائے کہ آئین کی آرٹیکل 62،63 پر کس حد تک عمل درآمد کیا ہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا انتخابی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 20 اپریل 2013 20:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اپریل۔ 2013ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک کے بڑے بڑوں کی شوگر ملیں بڑے بڑے کاروبار ہیں ،انہی لوگوں نے پی آئی اے ،ریلوے ،ملک کی کرنسی تباہ کر دی ، سازش کے تحت ریلوے کو تباہ کرنے کیلئے انجنوں میں خراب تیل ڈالا گیا جس سے 300انجن خراب پڑے ہیں ، اس ملک کو بچانا اور شفاف الیکشن کرانا ہے تو فوج چیف جسٹس کے پیچھے کھڑی ہو جائے، الیکشن میں ذرہ بھی تاخیر ہوئی تو پھر الیکشن ہونے کا کوئی امکان نہیں ہوگا ،الیکشن کمیشن بتائے کہ آئین کی آرٹیکل 62،63 پر کس حد تک عمل درآمد کیا ہے ۔

وہ ہفتہ کی سہ پہر انتخابی مہم کے سلسلے میں محلہ ہری پورہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے مرکزی راہنما شیخ راشد شفیق، شیخ امین ،سٹی صدر ملک ظفر ،جنرل سیکرٹری آصف شہزاد مغل کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔تقریب میں شیخ عبدالمجید المعروف باؤ جی نے خطبہ اسقتبالیہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو چلانا آسان نہیں ہے جو بھی حکومت بنے گی وہ پچھلی حکومت پر سب کچھ ڈالتی رہے گی ،راولپنڈی کے عوام نے گونگے ،بہرے ،منشیات فروشوں اور جواء کرانے والوں کو اسمبلی میں بھجوایا اگر میں اسمبلی میں ہوتا تو راولپنڈی کا آج پوری دنیا میں نام ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں دل کھول کر کرپش کی گئی لیکن کوئی باہر نہیں نکلا اسی لیے ہر روز کرپشن میں اضافہ ہوتا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مخصوص لوگوں کو بلا کر سودے بازی ہو رہی ہے ،اگر ہم اسمبلیوں کے بھوکے ہوتے تو دو شخصیات چل کر لال حویلی آئیں ،ہم نے کہا کہ مفاد کی سیاست نہیں کر تے ہم۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ کام کروں لیکن میں نے اصول کی سیاست کو ترجیح دی ہے ،میری سیاست سچ پر مبنی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو تباہ کرنے کے لیے انجنوں میں خراب تیل ڈالا گیا جس کی وجہ سے 300انجن خراب پڑے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سالوں میں اتنی کرپشن ہوچکی ہے کہ اس کے لیے ایک انقلاب کی ضرورت ہے ،اس کرپٹ حکومت میں سب شریک ہیں ،پانچ سالوں میں کسی نے آٹا مہنگا،بجلی ،گیس کی بندش پرمارچ نہیں کیا ،اس ملک کے بڑے بڑوں کی شوگر ملیں ،اور بڑے بڑے کاروبار ہیں ،انہی لوگوں نے پی آئی اے ،ریلوے ،ملک کی کرنسی تباہ کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا بہت مضبوط ہے کوئی طاقت میڈیا پر پابندی نہیں لگا سکتا ،میڈیا قوم کی راہنمائی کر رہا ہے ،میڈیا نے پورے پاکستان کے عوام کو ان حکمرانوں کے کاررناموں پر آئینہ دیکھایا ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جماعت اسلامی ،کنونشنل لیگ،پیپلز پارٹی سمیت کئی پارٹیاں کامیاب ہوئیں،ان پر کوئی الزام نہیں لگا، لیکن مسلم لیگ نے ایفیڈرین کا دھندہ اور نقل کرنے والے افراد کو سامنے لاکر راولپنڈی کی ناک کٹوا دی ہے ، دو مرتبہ صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایفی ڈرین کا کوٹہ لینے والوں کو عوام11مئی کو ووٹ کی طاقت سے مستر کردے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جب عوام نے منتخب کیا تو راولپنڈی میں 60تعلیمی ادارے ،خانپور سے پانی راولپنڈی لایا،400بیڈ کا ٹی بی ہسپتال اور نالہ لئی ایکسپریس وے بنانے جارہے تھے لیکن سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھ گئے ،مری روڈ پر ٹریفک کا مستقل حل متبادل روڈ ہے ،یہ فلائی اوور کسی کام کے نہیں ہیں ،وقت پڑنے پر یہ فلائی اوور گرانے پڑیں گے۔انہو ں نے کہا کہ 8مرتبہ وزارتوں میں کام کیا لیکن کسی بھی جگہ ایک روپے کرپشن کا الزام نہیں لگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو