خسرے سے متاثرہ ایک اور بچہ موت کے منہ میں چلا گیا ،صوبہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد52ہو گئی،محکمہ صحت نے لاہور میں 29اپریل سے 5مئی تک انسداد خسرہ کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ،6ماہ سے10سال تک کی عمر کے 30لاکھ بچوں کو خسرہ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے جائینگے، سیکرٹری صحت کی زیر صدارت اجلاس

پیر 22 اپریل 2013 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) خسرے سے متاثرہ ایک اور بچہ موت کے منہ میں چلا گیا جس کے بعد شہر میں اس وبا ء سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32جبکہ صوبے بھر میں 52ہو گئی۔ محکمہ صحت نے لاہور میں 29اپریل سے 5مئی تک انسداد خسرہ کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کر دیا جس میں جسکے دوران 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے 30لاکھ بچوں کو خسرہ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کا رہائشی 14ماہ کا احمد چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو علی الصبح انتقال کر گیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں 24گھنٹوں کے دوران خسرے کے 60نئے مریض لائے گئے ۔میو اسپتال میں 24گھنٹوں کے دوران کل 20نئے مریض بچے لائے گئے، پنجاب بھر میں خسرہ جنوری سے اب تک 9ہزار سے زائد بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جن میں سے 52بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے کہا ہے کہ لاہور میں 29اپریل سے 5مئی تک انسداد خسرہ کی خصوصی مہم چلائی جائے گی- اس مہم کے دوران 6ماہ سے10سال تک کی عمر کے 30لاکھ بچوں کو خسرہ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے-سیکرٹری صحت نے لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور نرسنگ سکولوں کی پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ہسپتال سے مخصوص تعداد کے مطابق خسرہ کے انجیکشن لگانے کے لئے سٹاف کی فہرست محکمہ کو جمع کرادیں-انہوں نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور نرسنگ سکولوں کی پرنسپلز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں- اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت(ٹیکنیکل)ڈاکٹر انور جنجوعہ، ایڈیشنل سیکرٹری صحت (اسٹیبلشمنٹ)اسفندیار خان، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد، ای ڈی او صحت لاہور ڈاکٹر ذوالفقار کے علاوہ لاہور جنرل ہسپتال ، جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال ، میو ہسپتال ، سرگنگارام ہسپتال، لیڈی ولنگڈن ہسپتال، لیڈی ایچی سن ہسپتال، گورنمنٹ میاں محمد نواز شریف ہسپتال، گورنمنٹ سیدمٹھا ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ، میاں منشی ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ، نرسنگ سکولوں کی پرنسپلز ، ڈین انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعوداور ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر معاذ نے شرکت کی-سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کے دوران ویکسینیشن سٹاف اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں- انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی حاضریاں سو فیصد یقینی بنائی جائیں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی -سیکرٹری صحت نے کہا کہ 29اپریل سے 5مئی تک مہم میں حصہ لینے والے سٹاف کو خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا- اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت(ٹیکنیکل)ڈاکٹر انور جنجوعہ نے کہا کہ مجموعی طور پر پورے لاہور میں تقریبا 900ورکرز بچوں کو انجیکشن لگانے کے لئے یونین کونسل کی سطح تک تعینات کئے جائیں گے، یہ سٹاف لاہور کے سرکاری ہسپتالوں اور نرسنگ سکولز فراہم کریں گے- اس سلسلہ میں 27اپریل کو مذکورہ سٹاف کی تربیت اور ضروری معلومات فراہم کرنے کے لئے خصوصی ورکشاپ بھی ہوگی- انہوں نے بتایا کہ خسرہ کی وباء سے سب سے زیادہ لاہور متاثر ہوا ہے اور سب سے زیادہ اموات بھی لاہور میں ہوئی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو