انتخابات بروقت ہوں گے،نگران حکومت پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی،عوام کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف کی فراہمی کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ قومی مسئلہ ہے، اسے قومی سوچ سے حل کیاجائے ،پنجاب حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 24 اپریل 2013 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24اپریل۔ 2013ء) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مسائل کا سامنا ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مخلصانہ کاوشیں کر رہے ہیں بجلی کا بحران قومی مسئلہ ہے اور اسے قومی سوچ سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ و ہ بدھ کو اے پی این ایس کے صدر سرمد علی کی قیادت میں ایوان وزیراعلیٰ میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل، انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکیاگیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات امجد حسین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بوجھ ہمیں مل بانٹ کر برداشت کرنا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے ، انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے امن و امان کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد قومی ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن نبھائیں گے۔

انتخابات بروقت ہوں گے، ووٹرز کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے پرامن ماحول فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور وبائی امراض کی روک تھام کیلئے بھی موٴثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔خسرہ سے بچاؤ اور متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ڈینگی کی کسی بھی ممکنہ وباء سے نمٹنے کیلئے موٴثر لائحہ عمل وضع کر لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عام آدمی کے مسائل دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ان کے لئے کچھ نہ کچھ کیاجائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نگران حکومت کی اولین ترجیح عام انتخابات کا پرامن، شفاف، غیرجانبدارانہ اور منصفانہ انعقاد ہے اور ہم اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔اے پی این ایس کے عہدیداران نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نجم سیٹھی کی بطور وزیراعلیٰ تعیناتی پر کسی سیاسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا جو ان کی غیر جانبدار شخصیت اوراعلیٰ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف کی فراہمی اور انتخابات کے پرامن و شفاف انعقاد کی قومی ذمہ داری میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی