محتسب پنجاب نے پولیو کی ادویات کے لئے فریج اور ویکسین باکس فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا،ایڈوائزر رانا امان اللہ خان انکوائری افسر مقرر‘سیکرٹری صحت کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،محتسب کے سوموٹو کے نتیجے میں لودھراں کی ایک بستی میں 240بچوں کا مفت علاج اور 123کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

جمعرات 25 اپریل 2013 23:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25اپریل۔ 2013ء) محتسب پنجاب جاوید محمود نے شیخوپورہ میں پولیو سے بچاؤ کی ادویات کے لئے خریدے گئے فریج اور ویکسین باکس فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ محتسب پنجاب نے سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ میں واضح کریں کہ محکمہ صحت نے سرکاری مشینری اور طبی عملے کے زیراستعمال آلات اور دیگر اشیاء کی فہرست مرتب کرنے کا کیا طریقہ کار وضع کر رکھا ہے اور محکمہ صحت کی سرکاری مشینری اور آلات کی مسلسل نگرانی کس طریقے سے کی جا رہی ہے؟ محتسب پنجاب نے یہ ہدایت میڈیا میں آنے والی رپورٹ پر جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ تحصیل فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ میں محکمہ صحت کے عملے نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور دیگر ادویات محفوظ رکھنے کے لئے خریدی جانے والی فریج اور متعدد ویکسین باکس مقامی دکاندار کو فروخت کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

محتسب پنجاب نے ایڈوائزر محتسب آفس رانا امان اللہ خان کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح محتسب پنجاب کی طرف سے ضلع لودھراں میں دریائے ستلج کے کنارے آباد بستی موڑ فقیراں میں گیسٹرو اور پراسرار بیماری کی وجہ سے سات بچوں کی ہلاکت سے متعلق اخباری تراشے پرسوموٹو کے نتیجے میں محکمہ صحت نے نہ صرف مقامی بستی میں میڈیکل کیمپ قائم کر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیا بلکہ آبادی کے 240بچوں کا مفت طبی علاج کیا گیا اور 123 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

محتسب پنجاب نے محکمہ صحت کے ذمہ داران کو حکم دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم ہونے والی چھوٹی چھوٹی بستیوں میں وبائی امراض کے ممکنہ پھیلاؤ اور حفاظتی ٹیکوں کے کورس یقینی بنانے کے لئے مربوط لائحہ عمل مرتب کریں اور اپنے آپ کو ہروقت تیار رکھیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی