29اپریل سے لاہور میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کا آغاز ہوگا،تمام پرائمری سکولوں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے،بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوانے سے انکار کرنے والے نجی سکول کو بند کرد یا جائے گا،لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خسرہ کی ویکسنیشن کی جائے گی، موبائل ٹیمیں محلوں میں جاکر ٹیکے لگائیں گی,ہر ٹاؤن میں ڈی ڈی اوایچ مہم کا انچارج نگرانی کرے گا660موبائل ، 165سکول اور 265فکس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، سیکرٹری صحت کی زیر صدارت انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں مائیکرو پلاننگ کا جائزہ اجلاس

ہفتہ 27 اپریل 2013 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 27اپریل 2013ء) سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے کہا ہے کہ لاہور میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کا آغاز 29اپریل سے کیا جارہا ہے، جو5مئی تک جاری رہے گی جس کے دوران تمام سرکاری و نجی پرائمری سکولوں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے،بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے سے انکار کرنے والے سکول کو سیل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات آج یہاں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کے سلسلہ میں مائیکرو پلاننگ کا جائزہ لینے کیلئے لاہور کے تمام ٹاؤنز کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز صحت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی-اجلاس میں ڈی سی او لاہور سید رضوان محبوب، ایڈیشنل سیکرٹری صحت (ایڈمن) عظمت محمود، ایڈیشنل سیکرٹری صحت(ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد، ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈائریکٹر ہیلتھ ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز( نیوز) محکمہ تعلقات عامہ رائے نذر حیات و دیگر افسران نے شرکت کی- سیکرٹری صحت نے بتایا کہ900انجیکٹرز(Injectors)فکس پوائنٹس پر6ماہ سے 10سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گے - اس ہفتہ کے دوران پولیو ورکرز ہر یونین کونسل اور محلے کی سطح پر گھر گھر جاکر لوگوں کو ان کے علاقہ میں خسرہ کے انجیکشن لگانے والی ٹیم کے بارے میں اطلاع دیں گے- سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں بینرز، سٹیمرز لگا کر لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکوں کے بارے راہنمائی فراہم کی جائے اور مساجد کے لاؤڈ سپیکرز و دیگر ذرائع سے ٹیموں کی آمد بارے اعلانات کیے جائیں اس موقع پر ڈی سی او لاہور سید رضوان یوسف نے بتایا کہ انسداد خسرہ کی مہم کیلئے لاہور کے تمام ٹی ایم ایز کے افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور -29اپریل سے 5مئی تک مہم بھرپور چلائی جائے گی- ای ڈی او صحت لاہور ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بتایا کہ ٹیکے لگانے کیلئے 660موبائل ، 165سکول اور 265فکس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو تربیت بھی دی جاچکی ہے اور ای ڈی او صحت کے دفتر میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا جس کا فون نمبر042-99237028ہے-انہوں نے بتایا کہ ایک ٹیم ایک دن میں تقریبا350بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گی- سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے اورہر ٹاؤن کا ڈی ڈی او ایچ اپنے ٹاؤن میں کوریج کا ذمہ دار ہوگا- عارف ندیم نے انسداد خسرہ کی مہم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر پر زور دیا - انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات کے علاوہ اس مقصد کیلئے بینرز، سٹیمرز اور فلیکس آویزاں کئے جائیں تاکہ لوگوں کوراہنمائی اور آگاہی فراہم کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی