الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کی زیر نگرانی ایک روزہ آئی کیمپ کل کاہل میرپور روڈ شاہ محمد میں ہو گا

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کی زیر نگرانی اور حافظ رفیق اعوان کے تعاون سے ایک روزہ آئی کیمپ کل ہفتہ کو کاہل میر پور روڈ شاہ محمد میں ہو گا، کیمپ میں ماہر چشم صرف 30 روپے کی پرچی پر مریضوں کی آنکھوں کا کمپیوٹرائز معائنہ کر کے مفت ادویات بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

مناسب نرخوں پر عینک کی دستیابی کے ساتھ ساتھ مفت آپریشن کی بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواتین مریضوں کی سہولت کیلئے لیڈی ڈاکٹر بھی موجود ہو گی۔ مذکورہ کیمپ کا انعقاد حافظ محمد رفیق اعوان کے ڈیرہ واقع کاہل میر پور روڈ گائوں شاہ محمد میں لگایا جائے گا۔

Your Thoughts and Comments