لاہور میں انسداد خسرہ کی سات روزہ مہم کا آغاز ‘ وزیر صحت سلیمہ ہاشمی نے چلڈرن ہسپتال میں مہم کا افتتاح کر دیا،امید ہے آنے والی منتخب حکومت بچوں کے علاج معالجہ کیلئے زیادہ وسائل مختص کرے گی‘ سلیمہ ہاشمی،حکومت نے مزیدویکسین خریدنے کیلئے یونیسیف کو 46کروڑ روپے جمع کروادئیے‘ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ

پیر 29 اپریل 2013 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء) وزیر صحت پنجاب مسز سلیمہ ہاشمی نے کہا ہے کہ خسرہ کے مرض پر مکمل کنٹرول کیلئے پورے ملک میں ماس ایمونائزیشن مہم چلانے کی ضرورت ہے ‘ بچوں کے علاج اور انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہیلتھ کے شعبہ میں مزید فنڈز مختص کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے آئندہ آنے والی منتخب حکومت اس طرف بھرپور توجہ دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز چلڈرن ہسپتال میں ضلع لاہور میں انسداد خسرہ کی سات روزہ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا-۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت کو روٹین ایمونائزیشن کی خامیاں دور کرکے اسے بہت زیادہ موثر بنانا ہوگا۔ یہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مفت حفاظتی ٹیکوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن ضرورکرائیں۔

(جاری ہے)

سلیمہ ہاشمی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو جو بہترین تحفہ دے سکتے ہیں وہ ایمونائزیشن ہے یعنی حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرانا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر تنویر احمد نے بتایا کہ 29اپریل سے 5مئی تک انسداد خسرہ کی مہم لاہور میں بلاناغہ جاری رہے گی جس کے دوران 6ماہ سے 10سال تک کی عمر کے 30لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے اور تمام پرائمری سکولوں کے علاوہ ہسپتالوں، ہیلتھ سینٹرز اور محلوں میں جاکر ویکسینیشن ٹیمیں انجیکشن لگائیں گی جس کیلئے 660موبائل، 165سکول اور265فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر تنویر نے مزید بتایا کہ انسداد خسرہ کی اس مہم کو مرحلہ وار دیگر اضلاع تک پہنچایا جائے گا اور جون تک پورے صوبے میں یہ مہم چلائی جائے گی جس کیلئے ایک ارب 40کروڑ روپے پنجاب حکومت جبکہ ایک ارب 60کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ کی مزید ویکسین خریدنے کیلئے حکومت پنجاب نے یونیسیف کو465ملین روپے جمع کرادئیے ہیں۔ اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر طاہر مسعود نے بتایا کہ دنیا میں بچوں میں ہونے والی اموات میں سے 40فیصد خسرہ کے مرض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ پر کنٹرول کرنے کا موثر طریقہ ماس ویکسینیشن ہی ہے۔اختتامی تقریب میں میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کے علاوہ پروفیسر مسعود صادق اور دیگر ماہرین اطفال نے شرکت کی۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو