بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی ، سانگھڑ شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر ‘ اہلیہ اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، پانچوں کو گولیاں ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:41:58 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:41:35 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:40:50 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:40:19 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:02:52 وقت اشاعت: 30/04/2013 - 14:02:20 وقت اشاعت: 30/04/2013 - 13:56:55 وقت اشاعت: 29/04/2013 - 23:49:55 وقت اشاعت: 29/04/2013 - 21:13:17 وقت اشاعت: 29/04/2013 - 21:06:30 وقت اشاعت: 29/04/2013 - 21:05:02

کراچی ، سانگھڑ شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر ‘ اہلیہ اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، پانچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا‘واقعہ قتل یا خودکشی معمہ حل نہ ہو سکا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 30اپریل 2013ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے سے سانگھڑ شوگر ملز کے چیف فنانشل آفیسر ‘ اہلیہ اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد‘ پانچوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا‘واقعہ قتل یا خودکشی معمہ حل نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز4 میں واقع بنگلے سے شوگر مل کے مالک جمال درانی، ان کی اہلیہ اور تین بچوں کی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

پڑوسیوں کا موقف ہے کہ انہوں نے فائرنگ کی آوازیں سنی تھیں تاہم واقعہ خودکشی کا ہے یہ قتل کا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ امدادی اداروں کی ایمبولینسیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ پولیس کا موقف ہے کہ گھر کے سربراہ نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی پتہ چل سکتے ہیں۔ تاحال پولیس اس مخمصہ کا شکار ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل اس کا پتہ نہیں چلایا جا سکا۔ تاہم پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔
30/04/2013 - 14:02:20 :وقت اشاعت