بند کریں
صحت صحت کی خبریںبھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی بہن ‘ بیوی اور 2 بیٹیاں3 روز پاکستان میں گزارنے کے بعد واہگہ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/05/2013 - 21:34:54 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 21:28:57 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 21:25:10 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 16:32:54 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:41:58 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:41:35 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:40:50 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:40:19 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:02:52 وقت اشاعت: 30/04/2013 - 14:02:20 وقت اشاعت: 30/04/2013 - 13:56:55

بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی بہن ‘ بیوی اور 2 بیٹیاں3 روز پاکستان میں گزارنے کے بعد واہگہ کے راستے بھارت روانہ،سربجیت کی جیل میں حفاظت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری تھی‘پیشہ ور اور گناہ گار قیدیوں کو ایسی جگہوں پر نہیں رکھناچاہیے ، ایسے قیدی پاکستانی قیدیوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں‘ بھابھی اوربھتیجیوں کی طبیعت خراب ہونے پر واپس جا رہے ہیں،سربجیت سنگھ کی بہن دلبیر کور کی بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے بات چیت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء)جناح اسپتال لاہورمیں زیرِ علاج بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کی بہن، بیوی اور دونوں بیٹیاں تین روز پاکستان میں گزارنے کے بعد بدھ کو واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئیں۔بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بہن دلبیرکور نے کہاکہ اس کے بھائی کی جیل میں حفاظت کرنا پاکستانی حکومت کی ذمے داری تھی،پیشہ ور اور گناہ گار قیدیوں کو ایسی جگہوں پر نہیں رکھناچاہیے ،ایسے قیدی پاکستانی قیدیوں کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ وہ واپس اس لئے جا رہی ہیں کیونکہ اس کی بھابھی اوربھتیجیوں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ نے اس موقع پرکہاکہ وہ سربجیت سنگھ سے ملی تواس نے دھمکیاں ملنے کے بارے میں بتایاتھا۔واضح رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ پر جیل میں قیدیوں نے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کی دماغی موت ہو چکی ہے اور وہ تاحال وینٹیلیٹر پر ہے۔
01/05/2013 - 13:41:35 :وقت اشاعت