بند کریں
صحت صحت کی خبریںتحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/05/2013 - 23:26:12 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 23:23:07 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 23:19:35 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 23:13:21 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 23:10:29 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 22:59:07 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 21:34:54 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 21:28:57 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 21:25:10 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 16:32:54 وقت اشاعت: 01/05/2013 - 13:41:58

تحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی حل نکالے گی،تعلیمی اصلاحات اور اقوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے گا ،قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے عوام کے دوست نہیں،بلوچستان میں تحریک انصاف کامقابلہ شیر سے نہیں ، سرداروں ، جاگیرداروں اور ظالموں سے ہے ، عوام دلوں سے خوف نکال کر تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سمیت مضبوط تعلیم ، صحت اوردیگر نظام دیں گے ، مسنگ پرسن اور لاشیں گرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، 11 مئی کو نئے پاکستان کے لئے عمران خان کے نہیں، مستقبل کی جنگ کے لئے لوگ باہر نکلیں ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاانتخابی جلسہ سے خطاب

لورلائی /سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی حل نکالے گی،تعلیمی اصلاحات اور اقوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے گا ،قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے عوام کے دوست نہیں،بلوچستان میں تحریک انصاف کامقابلہ شیر سے نہیں ، سرداروں ، جاگیرداروں اور ظالموں سے ہے ، عوام دلوں سے خوف نکال کر تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سمیت مضبوط تعلیم ، صحت اوردیگر نظام دیں گے ، مسنگ پرسن اور لاشیں گرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، 11 مئی کو نئے پاکستان کے لئے عمران خان کے نہیں، مستقبل کی جنگ کے لئے لوگ باہر نکلیں ۔

وہ بدھ کو لورالائی اور سبی میں جلسوں سے خطاب کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ وسائل کے اعتباد سے ملک کا سب سے امیر صوبہ سردارں ، جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالموں کی وجہ سے پسماندگی اور غربت کا شکار ہے اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے ہمیشہ سے غریب عوام کی بجائے یہاں کے سرداروں ، جاگیرداروں اور وڈیروں کو بے شمار فنڈز دیئے جو غریب عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ان کے جیبوں میں چلے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں اور شخصیات سے ہٹ کر نظریے کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کرے کیونکہ اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتی جو اپنی حالت بدلنے کے لئے خود جدوجہد نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں شیر کا نہیں بلکہ سرداروں ، جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالموں سے عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لئے آئے ہیں جو رقوم بلوچستانی عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہیں وہ سرداروں اور پیشہ آور سیاستدانوں کے جیبوں میں گیا اسی لئے وہ امیدوار امیر جبکہ قوم انتہائی غربت کی زندگی بسر کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ استحصال کرنے والے لوگوں سے چھٹکارہ پانے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ کہ لوگ بلاخوف وخطر گھروں سے نکل کر 11 مئی کو ووٹ کا استعمال کرے خوف غلامی کی علامت ہے اور ایمان والے لوگوں کو یہ دامن گیر نہیں ہوتا ۔ تحریک انصاف برسراقتدار آکر نیا نظام لائے گی اور ایسا بلدیاتی نظام قائم کیا جائے گا جس سے نچلے طبقے تک اختیارات عوام کو منتقل ہو ۔

مغربی دنیا میں جمہوریت کی مضبوطی کا راز مضبوط بلدیاتی نظام ہے انگریز نے جب ہندوستان پر قبضہ کیا تو اس وقت یہاں مضبوط بلدیاتی نظام تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو تعلیم ، انصاف سمیت ساری سہولیات حاصل تھیں مگر اس نظامکو ختم کرکے جاگیردارانہ نظام کو مضبوط کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کو پاکستان آزاد ہونے کے بعدبھی دوام دیا گیا عوام کی بجائے سرداروں کو لایا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام تک پہنچے تو اسے بے مثال خوشحالی آئے گی ہم بلوچستان کو عظیم اور خوشحالی صوبہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی تحریک انصاف میں نوجوانوں کو ٹکٹس دیئے ہیں ان کے نوجوان یہاں کے سرداروں اور نوابوں کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی ،صحت کی سہولیات کے فقدان اور بے روزگاری سمیت پانی کے مسئلے ،لاپتہ افراد ، اغواء نما گرفتاریوں اور مسخ شدہ لاشوں کے خاتمے کا سلسلہ ختم کیا جائے گا عوام 11 مئی کو نئے پاکستان اور اپنے مستقبل کی جنگ کی خاطر نکل آئے اور بلے کو وٹ دے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں برسراقتدار آنے والی جماعتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آج بھی سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ عوام کو پانی ، تعلیم ، صحت سمیت کوئی سہولت میسر نہیں اقتدار میں آکر تحریک انصاف بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی جبکہ سڑکوں کے جھال بچھانے سمیت یہاں کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی حل نکالے گی تعلیمی اصلاحات اور اقوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے گا قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے پاکستانی عوام کے دوست نہیں اور نہ ہی وہ ملک کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں ۔

انہوں نے دونوں الفاظ اپنے مفاد کی خاطر استعمال کئے ہیں ہم قوم کو اکھٹا کرکے ملک کو اسلامی ، فلاحی ریاست بنائیں گے ۔
01/05/2013 - 22:59:07 :وقت اشاعت