زرداری بھٹو کے نام پر حکومت کررہے ہیں، بھٹو دلیر آدمی تھا ، زرداری بزدل ہے، وڈیرے اور سیاستدان عوام پر ظلم کررہے ہیں، بلدیاتی نظام لا کرترقیاتی فنڈز عوام کو دیں گے، تحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی حل نکالے گی،تعلیمی اصلاحات اور اقوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے گا ،قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے عوام کے دوست نہیں،بلوچستان میں تحریک انصاف کامقابلہ شیر سے نہیں ، سرداروں ، جاگیرداروں اور ظالموں سے ہے ، عوام دلوں سے خوف نکال کر تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سمیت مضبوط تعلیم ، صحت اوردیگر نظام دیں گے ، مسنگ پرسن اور لاشیں گرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، 11 مئی کو نئے پاکستان کے لئے عمران خان کے نہیں، مستقبل کی جنگ کے لئے لوگ باہر نکلیں ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاانتخابی جلسوں سے خطاب

بدھ 1 مئی 2013 23:23

لورلائی /سبی/جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔1مئی۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری بھٹو کے نام پر حکومت کررہے ہیں، بھٹو دلیر آدمی تھا جبکہ زرداری بزدل ہے، سندھ کے وڈیرے اور سیاستدان عوام پر ظلم کررہے ہیں، بلدیاتی نظام لا کرترقیاتی فنڈز عوام کو دیں گے، تحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی حل نکالے گی،تعلیمی اصلاحات اور اقوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے گا ،قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے عوام کے دوست نہیں،بلوچستان میں تحریک انصاف کامقابلہ شیر سے نہیں ، سرداروں ، جاگیرداروں اور ظالموں سے ہے ، عوام دلوں سے خوف نکال کر تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، نئے بلدیاتی نظام سمیت مضبوط تعلیم ، صحت اوردیگر نظام دیں گے ، مسنگ پرسن اور لاشیں گرنے کا سلسلہ ختم ہوجائے گا، 11 مئی کو نئے پاکستان کے لئے عمران خان کے نہیں، مستقبل کی جنگ کے لئے لوگ باہر نکلیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو لورالائی ،سبی اورجیکب آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہاکہ وسائل کے اعتباد سے ملک کا سب سے امیر صوبہ سردارں ، جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالموں کی وجہ سے پسماندگی اور غربت کا شکار ہے اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں نے ہمیشہ سے غریب عوام کی بجائے یہاں کے سرداروں ، جاگیرداروں اور وڈیروں کو بے شمار فنڈز دیئے جو غریب عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے ان کے جیبوں میں چلے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی عوام لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں اور شخصیات سے ہٹ کر نظریے کی بنیاد پر ووٹ کا استعمال کرے کیونکہ اس قوم کی کبھی حالت نہیں بدلتی جو اپنی حالت بدلنے کے لئے خود جدوجہد نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں شیر کا نہیں بلکہ سرداروں ، جاگیرداروں ، وڈیروں اور ظالموں سے عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لئے آئے ہیں جو رقوم بلوچستانی عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے ہیں وہ سرداروں اور پیشہ آور سیاستدانوں کے جیبوں میں گیا اسی لئے وہ امیدوار امیر جبکہ قوم انتہائی غربت کی زندگی بسر کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ استحصال کرنے والے لوگوں سے چھٹکارہ پانے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ کہ لوگ بلاخوف وخطر گھروں سے نکل کر 11 مئی کو ووٹ کا استعمال کرے خوف غلامی کی علامت ہے اور ایمان والے لوگوں کو یہ دامن گیر نہیں ہوتا ۔ تحریک انصاف برسراقتدار آکر نیا نظام لائے گی اور ایسا بلدیاتی نظام قائم کیا جائے گا جس سے نچلے طبقے تک اختیارات عوام کو منتقل ہو ۔

مغربی دنیا میں جمہوریت کی مضبوطی کا راز مضبوط بلدیاتی نظام ہے انگریز نے جب ہندوستان پر قبضہ کیا تو اس وقت یہاں مضبوط بلدیاتی نظام تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو تعلیم ، انصاف سمیت ساری سہولیات حاصل تھیں مگر اس نظامکو ختم کرکے جاگیردارانہ نظام کو مضبوط کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کو پاکستان آزاد ہونے کے بعدبھی دوام دیا گیا عوام کی بجائے سرداروں کو لایا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام تک پہنچے تو اسے بے مثال خوشحالی آئے گی ہم بلوچستان کو عظیم اور خوشحالی صوبہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی تحریک انصاف میں نوجوانوں کو ٹکٹس دیئے ہیں ان کے نوجوان یہاں کے سرداروں اور نوابوں کا مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی ،صحت کی سہولیات کے فقدان اور بے روزگاری سمیت پانی کے مسئلے ،لاپتہ افراد ، اغواء نما گرفتاریوں اور مسخ شدہ لاشوں کے خاتمے کا سلسلہ ختم کیا جائے گا عوام 11 مئی کو نئے پاکستان اور اپنے مستقبل کی جنگ کی خاطر نکل آئے اور بلے کو وٹ دے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں برسراقتدار آنے والی جماعتوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا آج بھی سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ عوام کو پانی ، تعلیم ، صحت سمیت کوئی سہولت میسر نہیں اقتدار میں آکر تحریک انصاف بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی جبکہ سڑکوں کے جھال بچھانے سمیت یہاں کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان ، خیبر پشتونخواہ سمیت ملک بھر میں آپریشنز کا خاتمہ کرکے مسائل کا سیاسی حل نکالے گی تعلیمی اصلاحات اور اقوام کے ساتھ ہونے والے مظالم کا خاتمہ کیا جائے گا قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے پاکستانی عوام کے دوست نہیں اور نہ ہی وہ ملک کو فائدہ پہنچاسکتے ہیں ۔

انہوں نے دونوں الفاظ اپنے مفاد کی خاطر استعمال کئے ہیں ہم قوم کو اکھٹا کرکے ملک کو اسلامی ، فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ جیکب آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صدر زرداری بھٹو کے نام پر لوٹ مار کررہا ہے لیکن وہ انتہائی بزدل شخص ہے۔ زرداری سے پوچھا جائے کہ بیرون ملک میں عوام کے نام پر اس نے کتنا پیسہ جمع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پر سب سے زیادہ ظلم ہوتا ہے۔ عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع ملا ہے۔ 11 مئی کو بلے کو کامیاب کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نیا بلدیاتی نظام لائیں گے اور ترقیاتی فنڈز بلدیات کو دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ مغرب بلدیاتی نظام کی بدولت ترقی یافتہ ہوگیا جبکہ ہم نے وڈیروں والا نظام اپناکر اپنے ساتھ ظلم کیا ہے۔ ہم تعلیمی نظام کو ملک بھر میں یکساں طور پر رائج کریں گے۔ تھانوں میں پولیس کلچر بھی تبدیل ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وڈیروں کا خوف ذہن سے نکال کر تحریک انصاف کو کامیاب کروائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی