بلوچستان ،قبائلی علاقوں سے فوج واپس ، قبائلیوں،بلوچوں کو قومی دھارے میں لائینگے،دہشتگردی ،انتہا پسندی کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ،تحریک انصاف ملک کو اغیاروں کی غلامی سے نجات دلائیگی،یکساں تعلیمی نظام رائج کرکے طبقاتی نظام کا خاتمہ کریگی،اسلام آباد کے شہریوں کی بے چینی کا خاتمہ کرینگے، پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا عوامی اجتماعات سے خطاب

جمعرات 2 مئی 2013 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2مئی۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں سے فوج واپس بلا کر بلوچیوں، قبائلیوں کی مدد سے امن قائم کر کے قومی دھارے میں لائینگے ، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ہے،تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو اغیاروں کی جنگ اور امریکی غلامی سے نکالے گی،یکساں نصاب تعلیم رائج کرکے ملک سے طبقاتی نظام کا خاتمہ کرینگے۔

وفاقی دارلحکومت میں صوبائی حکومت قائم کرکے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرینگے۔وہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم، علی اعوان،عامر مغل، راجہ خرم نواز اور دیگر کے ہمراہ یہاں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اسٹیٹس کو کی قوتوں نے عرصہ دراز سے پاکستانی عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے اور چند خاندانوں نے اختیاراور اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن، بے روزگاری، افراتفری ،تعصب، فرقہ واریت اور ملکی سیاست پر خاندانی تسلط نے شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث ملک ترقی کی بجائے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف بڑھکوں اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اقتدار میں آکر عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے گی جن میں سے کوئٹہ سمیت قبائلی علاقوں سے فوج کو واپس بلائے گی اور بلوچیوں اور قبائلیوں کو قومی دھارے میں لائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں انصاف اور شفافیت پر مبنی نیا نظام متعارف کرائیگی جس میں یکساں تعلیمی نظام ، قانون کی حکمرانی شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو گزشتہ پانچ برسوں سے لوٹنے والے مگرمچھوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور عوام 11مئی کو تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیکر اپنا مستقبل محفوظ بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اور عوام اب اپنے حقوق کے کیلئے بیدار ہوچکے ہیں اور تبدیلی آکر رہے گی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی