غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیموں کی کارروائیاں جاری،

قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا گیا ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعہ 24 جنوری 2020 17:07

غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیموں کی کارروائیاں جاری،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈریپ ٹیمیں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو یہاں ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ہماری واضح ہدایات ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی طریقے سے اضافہ کیا گیا تھا، اس حوالے سے ڈریپ کی ٹیموں نے کریک ڈائون کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور مصنوعی طریقے سے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جس جگہ بھی اس طرح کی صورتحال ہو گی اس سے سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کمپنیوں کے خلاف جو منظور شدہ قیمتوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی