سابق مصری صدر حسنی مبارک کی ملٹری اسپتال میں آنتوں کی سرجری

صحت بہتر ہونے کی صورت میں انہیں مشرقی قاہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر منتقل کردیے جائیں گے،اہل خانہ

ہفتہ 25 جنوری 2020 11:58

سابق مصری صدر حسنی مبارک کی ملٹری اسپتال میں آنتوں کی سرجری
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سابق مصری صدر حسنی مبارک کے اہل خانہ کے قریبی ذریعے نے بتایا ہے کہ حسنی مبارک کو گذشتہ جمعرات کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تھی۔ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ یہ سرجری پرانی ہرنیا کی وجہ سے کی گئی۔ ہرنیا میں خرابی کی وجہ سے حسنی مبارک کو آنتوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حسنی مٴْبارک المعادی ملٹری اسپتال میں کچھ دن زیرعلاج رہیں گے۔ ان کی صحت بہتر ہونے کی صورت میں انہیں مشرقی قاہرہ میں اپنی رہائش گاہ پر منتقل کردیے جائیں گے۔حسنی مبارک کے وکیل فرید ال الدیب نے بتایا کہا ان کے موکل کی سرجری مقامی ڈاکٹروں کی موجودگی کے غیرملکی ڈاکٹروں کی ٹیم نے کی۔

(جاری ہے)

ان کی حالت اب بہتر ہے اور ان کے تمام اعضاء اچھی طرح کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حنسی مبارک عہدے سے معزولی کے 9 سال بعد گذشتہ برس اکتوبر میں منظرعام پر آئے۔ انہیں یوٹیوب پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں وہ سنہ 1973ء کی جنگ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔اس سے قبل وہ دسمبر 2018ء کو فوجی داری عدالت میں پیشی پردیکھیگئے تھے۔خیال رہے کہ 92 سالہ حسنی مبارک 1928 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نیسنہ 1981ء سے 2011ء تک مصر میں 30 سال ملک کے سیاہ وسفید کے مالک رہے۔ انہیں سنہ 2011ء کو ملک میں اٹھنے والی عوامی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی