عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شعبہ ہیلتھ کے تمام محکمے ایک ٹیم کی حیثیت میں کام کرکے اس کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 25 جنوری 2020 17:16

عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شعبہ ہیلتھ کے تمام محکمے ایک ٹیم کی حیثیت میں کام کرکے اس کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا خصوصی اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈی ایچ او میاں مظہر حیات، ایم ایس فاروق بنگش، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ سال 2020کی تین روزہ انسداد پولیو مہم کو مکمل طور پر کامیاب بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام محکمے مل کر کام کریں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو مل کرکام کرنے کی سخت ہدایات دیں اور کہا کہ پولیو مہم میں کوتاہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی ۔انہوں نے کہا ہے کہ جہلم کے ٹال پلازوں پر زیادہ عملہ تعینات کیا جائے تاکہ ہر گاڑی میں 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس بات کے یقین دہانی کروائی کے ایک بچے کو دو یا دو سے زیادہ مرتبہ پولیو کے قطرے پلانانہ صرف محفوظ عمل ہے بلکہ اس سے پولیو کا یقینی خاتمہ ممکن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہاکہ جہلم کی چارتحصیلوں میں پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ،88 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 500کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں فکسڈ ٹیمیں ،ایریا انچارج اور موبائل ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور محکمہ صحت کی تشکیل کی گئی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام انسداد پولیو مہم کے بارے مساجد میں اعلان کر تے ہوئے عوام میں شعور اجاگر کریں، پولیو کا خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور والدین ہرقیمت پر انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی