بند کریں
صحت صحت کی خبریںملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانے کی ضرورت ہے ‘مراعات یافتہ اور مفاد پرست طبقے نے ملکی وسائل ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 06/05/2013 - 15:28:51 وقت اشاعت: 05/05/2013 - 23:57:44 وقت اشاعت: 05/05/2013 - 16:36:40 وقت اشاعت: 05/05/2013 - 00:12:37 وقت اشاعت: 04/05/2013 - 21:49:53 وقت اشاعت: 04/05/2013 - 21:46:49 وقت اشاعت: 04/05/2013 - 14:34:59 وقت اشاعت: 04/05/2013 - 13:58:08 وقت اشاعت: 03/05/2013 - 22:10:25 وقت اشاعت: 03/05/2013 - 21:55:42 وقت اشاعت: 03/05/2013 - 21:50:07

ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانے کی ضرورت ہے ‘مراعات یافتہ اور مفاد پرست طبقے نے ملکی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا ، ملک و قوم کے نجات دہندہ بدعنوانی ایک ایسا کینسر ہے جو ملک کی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی زندگی پر اثر ڈال رہا ہے، سابق وفاقی وزیر میاں اسدالرحمن امیدواربرائے قومی اسمبلی این اے 94 کاانتخابی میٹنگ سے خطاب

ُپیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4مئی۔ 2013ء) سابق وفاقی وزیر میاں اسدالرحمن امیدواربرائے قومی اسمبلی این اے 94 نے کہاہے کہ ملک کو کرپٹ سیاستدانوں سے بچانے کی ضرورت ہے ‘مراعات یافتہ اور مفاد پرست طبقے نے ملکی وسائل کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا قائد میاں محمد نواز شریف ہے ملک و قوم کے نجات دہندہ بدعنوانی ایک ایسا کینسر ہے جو ملک کی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی زندگی پر اثر ڈال رہا ہے ملک پر بدعنوان حکمران مسلط رہے جس سے آئے روز ملک بحرانوں کا شکار ہوا ۔

وہ ہفتہ کونزاکت علی بگا کی رہائش گاہ پرانتخابی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث آج 22لاکھ لوگوں نے پاکستان کی خاطر گردنیں کٹو ا کر اس عظیم ملک کی بنیاد رکھنے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر ہمیں کرپٹ قوم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے مسلم لیگ(ن ) اس کرپٹ ٹولے سے پاکستان کے عوام کو نجات دلا کردم لے گی پیپلزپارٹی کے سابق حکمران صرف اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف رہے انہیں پاکستان کی 17کروڑ عوام کاکوئی احساس نہیں میاں نواشریف کی صلاحیتوں سے ملک پاکستان ایٹمی قوت بنااورایٹمی دھماکے کرنے کی پاداش میںآ مرمشرف نے زبردستی جمہوری حکومت پرشب خون مارکر انہیں جلاوطن کیا اورآج ہمارے قائدین کو جلاوطن کرنیوالے خوداپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا آنیوالادور نوازلیگ کاہے۔

قائدنوازشریف ملک پاکستان کوبحرانوں کی زدسے نکالیں گے پاکستان کو ٹھگوں‘ لٹیروں اور کرپشن مافیا سے چھڑا کر قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنا کر رہیں گے مفاہمت کے نام پر منافقت کرنے والوں اور روٹی کپڑا مکان کے نام پرقوم پر مہنگائی، لوڈشیڈنگ اوربے روزگاری مسلط کرنے والے کرپٹ حکمرانوں کے جانے کا وقت اب قریب آ گیا ہے ۔مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام زرداری ٹولے کی ملک دشمن پالیسیوں کیخلاف11مئی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے شکست فاش سے دوچار کریں گے اس موقع پر ممبر بیت المال کمیٹی عبدالشفیق میو نزاکت علی بگا ، شرافت علی بگا ، محمد ارشد بگا ،صداقت بگا ،عمران علی ، مدثر حسین ، طاہر علی سمیت کثیر تعدا دمیں کارکنان نے شرکت کی تنظیم مغلیہ پیرمحل کے عہدیداران جن میں باباکریم بخش ، حاجی غلام رسول مغل ،حاجی نور احمد مغل ، مرزا غلام سرور ،پیر زادہ غلام سرور قادری ، صدر تنظیم مغلیہ حاجی محمد سرور ،مرزا محمد اعظم ،میاں محمد انور مغل ، مرزا ظفر علی نے چوہدری اسدالرحمن کی حمایت کا اعلان کیا
04/05/2013 - 21:46:49 :وقت اشاعت