دہشت گردی کے آگے سرینڈرنہیں کریں گے اورنہ ہی کلاشنکوف بردار شریعت قبول کریں گے،پاکستان کی جمہوریت اور ترقی پسند جماعتیں سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں،پاکستان کے عوام ایک دفعہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کوبھی آزمائیں،انشاء اللہ ایم کیوایم اورالطاف حسین، پاکستان کے عوام کوہرگز مایوس نہیں کریں گے،متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کاٹنڈوالہیار، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ میں انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب

پیر 6 مئی 2013 00:17

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کا تعلق صرف صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں سے نہیں ہے بلکہ اس سوچ کے حامل بدقسمتی سے سندھیوں، اردوبولنے والے سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، ہزاروال ، کشمیریوں اور سرائیکیوں میں بھی ہیں اوراطلاعات کے مطابق عزیزآباد میں بم دھماکوں میں اردوبولنے والے افراد کواستعمال کیا گیا جنہیں لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی اور طالبان نے انتہاء پسندی کا درس دیکر یا خرید کر ان کی برین واشنگ کردی ہے لہٰذا ہرقومیت کے افراد اپنے اپنے علاقوں میں چوکس رہیں۔

، پاکستان کے عوام ایک دفعہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کوبھی آزمائیں،انشاء اللہ ایم کیوایم اورالطاف حسین، پاکستان کے عوام کوہرگز مایوس نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز ٹنڈوالہیار ، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ (سجاول) میں ایم کیوایم کے انتخابی جلسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انتخابی جلسوں میں اردوبولنے والے سندھیوں،سندھی بولنے والے سندھیوں، دیگرقومیتوں ، تمام مکاتب فکر اورمختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، نوجوانوں اورطلباوطالبات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء بالخصوص خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا نظم وضبط پوری دنیا میں مثالی ہے ، یہ ایم کیوایم کا شعار اور فخر ہے کہ اس جیسا نظم وضبط پاکستان کی کسی بھی جماعت میں نہیں پایا جاتا۔انہوں نے کاکہ صوبہ سندھ صوفیائے کرام کی دھرتی ہے ،اس دھرتی پرپیار، امن اور محبت کی باتوں کیلئے بہت جگہ ہے لیکن مذہب، عقیدے، مسلک ،رنگ ونسل اورزبان کی بنیاد پر نفرتیں پیدا کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

الطاف حسین نے کہاکہ ایک انتہاپسندمذہبی جماعت کے سربراہ نے کل کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ ”پاکستان لبرل ازم کیلئے نہیں بنایاگیا ،، ان کایہ بھی فرماناہے۔ انہوں نے کہاکہ دین میں نہ توتلوار کی ضروت ہے ، نہ کلاشنکوف کی اورنہ ہی ڈنڈے کی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیاحضرت لال شہبازقلندر، حضرت سچل سرمست اور دیگر بزرگان دین اورصوفیائے کرام نے تلوار، کلاشنکوف اورڈنڈے کے ذورپر اسلام پھیلایا یااپنے عمل وکردار کے ذریعے اسلام پھیلایا ؟ الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجیدمیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ”جس نے ایک انسان کوقتل کیااس نے پوری انسانیت کوقتل کیا،، ۔

اسلام کے معنی ہی سلامتی کے ہیں ،اسلام امن وسلامتی کامذہب ہے اورجولوگ اسلام کے نام پر کلاشنکوف اٹھاکرلوگوں کوگولیوں کانشانہ بنائیں اورڈنڈے کے زورپر لوگوں پر اپنے نظریات مسلط کریں وہ اسلامی تعلیمات کی نفی کرتے ہیں۔ الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جس انتہا پسند مذہبی جماعت نے تحریک پاکستان کے دوران قیام پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کو ”ناپاکستان،، اور قائداعظم کو ”کافراعظم ،، قراردیا تھا اس جماعت کے الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور سائیں جی ایم سید لبرل ، روشن خیال اور امن ومحبت کی سوچ وفکرکے مالک تھے لیکن ایک سازشی منصوبے کے تحت ملک پر دائیں بازو کی جماعتوں ، انتہاء پسندوں کے حامیوں اور مسلک کی بنیاد پر ایک دوسرے کوکافر قراردینے والوں کو اقتدار میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس مقصد کیلئے قائداعظم کے وژن پر چلنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کی جمہوریت اور ترقی پسند جماعتیں سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ ، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی ریلیاں ، انتخابی جلسے ، انتخابی دفاتر اور نامز د امیدواروں پر بم دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سفاک دہشت گردوں کی گھناوٴنی کارروائیوں سے خواتین اور معصوم بچے تک محفوظ نہیں ہیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ یہ بات قابل غور ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں کا تعلق صرف صوبہ خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علاقوں سے نہیں ہے بلکہ مذہبی انتہاء پسندی کی سوچ کے حامل بدقسمتی سے سندھیوں، اردوبولنے والے سندھیوں، پنجابیوں، پختونوں، ہزاروال ، کشمیریوں اور سرائیکیوں میں بھی ہیں۔

آج سفاک دہشت گردوں نے جمعیت علمائے اسلام کے ایک مدرسے میں بم دھماکہ کرکے متعدد افراد کوشہید اور 70 سے زائد افراد کوزخمی کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، تمام علمائے کرام ، کارکنان اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہاربھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ دوروزقبل عزیزآباد میں دو بم دھماکے کئے گئے ،اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں میں اردوبولنے والے ان سندھیوں کواستعمال کیا گیا جنہیں لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی اور طالبان نے انتہاء پسندی کا درس دیکر یا خرید کر ان کی برین واشنگ کردی ہے ۔

ان دہشت گردوں نے سندھیوں، پنجابیوں ، پختونوں، بلوچوں اور دیگر قومیتوں کے معصوم ذہنوں کو بھی گمراہ کردیا ہے جوموقع دیکھ کرہمارے گلی محلوں میں مذموم کارروائیاں کررہے ہیں لہٰذا ملک بھر کے عوام کو اس گھناوٴنی سازش سے ہوشیار رہنا چاہئے ، چوکس رہتے ہوئے اپنے اردگرد بھی کڑی نظررکھنی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ عزیزآباد میں شہید ہونے والوں میں دومعصوم بچے عبدالرحمان اور شہریارجاوید بھی شامل ہیں۔

شہریار جاوید بم دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ،دوروز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ الطاف حسین نے شہریارجاوید اورعبدالرحمان سمیت بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے تمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہرشہر، گاوٴں ، گوٹھ اور دیہات کو انتہاء پسند دہشت گردوں سے نجات دلائے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی