بند کریں
صحت صحت کی خبریںنواز شریف کاعمران خان کے لفٹرسے گر کر زخمی ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس و ہمدردی،جلد صحت یابی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/05/2013 - 14:56:25 وقت اشاعت: 07/05/2013 - 23:59:32 وقت اشاعت: 07/05/2013 - 23:58:14 وقت اشاعت: 07/05/2013 - 23:47:13 وقت اشاعت: 07/05/2013 - 00:01:50 وقت اشاعت: 07/05/2013 - 00:01:13 وقت اشاعت: 07/05/2013 - 00:00:42 وقت اشاعت: 06/05/2013 - 16:30:31 وقت اشاعت: 06/05/2013 - 15:28:51 وقت اشاعت: 06/05/2013 - 00:17:52 وقت اشاعت: 05/05/2013 - 00:12:37

نواز شریف کاعمران خان کے لفٹرسے گر کر زخمی ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس و ہمدردی،جلد صحت یابی کی دعا، عمران خان کے سر میں چوٹیں آئی ہیں ، وہ خیریت سے ہیں ، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی ٹی وی چینل سے بات چیت

لاہور/ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7مئی۔ 2013ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر او رسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کے لاہو رمیں لفٹرسے گر کر زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی او رجلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ منگل کو میاں نوا زشریف جونہی ایبٹ آباد میں جلسہ کیلئے سٹیج پر پہنچے تو انہیں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور جلسہ کے سٹیج پر چڑھنے کے دوران گر کر زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی جس پر میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر لاہور رابطہ کر کے عمران خان کی خیریت کے حوالے سے دریافت کیا۔

نواز شریف نے عمران خان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ پارٹی سربراہ عمران خان کے سر میں چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خیریت سے ہیں ۔
07/05/2013 - 23:58:14 :وقت اشاعت