پولیو مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 30 جنوری 2020 15:20

پولیو مہم کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس، انتظامات کا جائزہ لیا گیا
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت محمد یوسف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پولیو مہم کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ایس گلگت، اے سی گلگت، اے سی عملدآمد گلگت، ڈی ایچ او ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت، نمائندہ رینجرز اور جی بی سکاؤٹس، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ہمارا قومی فریضہ ہے یہ مہم 17فروری تا21 فروری2020 تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران ضلع گلگت میں تقریبا 52,261 بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔ڈی سی گلگت نے پولیو کے ٹیموں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا س مہم کے دوران غفلت برنتے والے عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایچ او گلگت نے اے ڈی سی گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران کل 20 زونل سپروائزر، 54 ایریا انچارچز ، 263 موبائل ٹیمیں ، 42 فکس سنٹر اور 09 ٹرانزٹ پوائنٹ ہر وقت فعال ہونگے۔ ایڈیشنل ڈی سی گلگت نے ایڈیشنل ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز کو کہا گیا ہے کہ ضلع گلگت میں داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں میں موجود 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اگر کوئی گاڑی میں کسی بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرے تو ضلع گلگت میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو پولیو کے حوالے تربیت دی گئی ہے اٴْن پولیس اہلکاروں اس پولیو کے ٹیموں کے ساتھ تعیناتی کو یقینی بنائے۔

ایڈیشنل ڈی سی گلگت نے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا اپنے اپنے سب ڈویژن میں تحصیل لیول میٹنگ کا انعقاد کرے۔ یونین کونسل کو خصوصی توجہ دے جائے اور ضلع گلگت کے تمام نمبر داروں کو بھی پولیو مہم کے دوران پولیوٹیموں کی مد د کریں گے۔ ایڈیشنل ڈی سی گلگت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اگر پولیو کی ٹیم کسی مقام پر موجود نہ ہوتو ڈی ایچ او کنٹرول روم نمبر 05811920111 اور ایلفا کنٹرول روم نمبر 05811920724 پر رابطہ کریں اس طرح سے ہم اپنے بچوں کو تاحیات معزوری سے بچا سکتے ہیں۔

ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے دور دراز علاقوں کا جائزہ لیں اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ پیش کریں اس کے علاوہ مساجد/جماعت خانوں سے پولیو مہم کے حوالے سے اعلانات کرائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی