محکمہ صحت فیصل آباد کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

جمعرات 30 جنوری 2020 15:23

محکمہ صحت فیصل آباد کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) محکمہ صحت فیصل آباد کے زیر اہتمام جمعرات کے روز انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈویژنل سطح پر 2روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی 2روزہ ورکشاپ کے پہلے روز افتتاحی سیشن میں سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ محمد اجمل بھٹی ، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب عاصم الطاف ، کمشنر فیصل آباد ڈویژن عشرت علی ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی ، ڈپٹی کمشنر ز جھنگ ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈا ئر یکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈاکٹر مشتاق احمد سپرا سمیت جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ کے سی ای اوز ہیلتھ ، مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ،رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کے انچارجز ،ڈینگی پروگرام کے فوکل پرسنز ، میڈیکل آفیسرز سمیت دیگر اعلیٰ حکام و اہلکاران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے بتایاکہ فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور تمام شہروں میں متعلقہ عملہ کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کیلئے میڈیکل سروسز کو انتہائی متحرک رکھا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، سی ای او ہیلتھ اور دیگر حکام کی جانب سے آئسو لیشن یونٹ سمیت تمام ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز کی مسلسل 24گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے اور تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدائت کی گئی ہے تاکہ موسم کی تبدیلی اور ڈینگی لاروا کی افزائش کیلئے آئیڈیل موسم کے باعث کسی بھی ناگہانی صورت سے فوری نمٹنے کیلئے اقدامات مکمل رکھے جا سکیں۔

انہوںنے بتایاکہحکومتی ہدایات اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار و صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے احکامات کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژن میں ڈینگی سے بچائو کیلئے کامیاب اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت انسدادی واحتیاطی صورت حال تسلی بخش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچائو کیلئے شہریوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جا رہی ہے جس کا سلسلہ دیہی اوردوردراز کے علاقوں تک وسیع کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے تمام تر وسائل اور انتظامی مشینری کو متحرک رکھا گیا ہے کیونکہ ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے کسی بھی مریض کے رپورٹ ہونے کی صورت میں اس کی رہائش کے قریبی تمام علاقے کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جاتی ہے اور انشاء اللہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہیں دیا جائے گا جبکہ موسمی درجہ حرارت میں کمی سے بھی ڈینگی کا مسئلہ قابو میں رہے گا۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں میں مچھروں کا داخلہ بند کرنے کے انتظامات کریں اور رات کو سوتے وقت مچھر دانی لگانے کے علاوہ مچھر بھگائو لوشن اور کوائل کا استعمال کریں جبکہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پوری آستین والی قمیضیں پہنیں۔انہوںنے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی ڈینگی کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر محکمانہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں سرویلنس کی جانچ پڑتال کے لئے یونین کونسلز کی سطح پر ضلعی انتظامیہ اور دیگر مختلف محکموں کے افسران کو ڈیوٹیز تفویض کی گئی ہیں جو گلی محلوں اور ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کے سلسلے میں ڈینگی سٹاف کی کارکردگی کا تسلسل سے معائنہ کررہی ہیں۔

انہوں نے ڈینگی کے خطرے کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں کیونکہ اس ضمن میں تسلسل کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ڈینگی پلان پر عملدرآمد کاجائزہ لیا جارہا ہے تاکہ انسدادی وحفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے۔انہوں نے کوڑا کے کولیکشن پوائنٹ،برساتی نالوں،سروس اسٹیشنز،بس وٹرک اڈوں،پارکس،گرین بیلٹس،مختلف نوعیت کی ورکشاپس کی پڑتال اور کیمیکل ٹریٹمنٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احساس کوبیدار رکھنے کیلئے معلوماتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھاجا رہا ہے۔

انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو انسداد ڈینگی میں رکاوٹ بننے یا متعلقہ قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کی بھی ہدائت کی اور کہا کہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر تمام ترانسدادی واحتیاطی کارروائیوں کو مربوط انداز میں سرانجام دیاجا نا چاہیے۔انہوں نے ہسپتالوں ،رورل ہیلتھ سنٹرز اور بیسک ہیلتھ یونٹس میں آئسولیشن وارڈز میں طبی سہولیات کی دستیابی اورمریضوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈاکٹر ہر مریض کے کیس کی مکمل رپورٹ تیار کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلائو کو روکنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی