کئی سابق کھلاڑیوں کا عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثے پر اظہار افسوس،جلد صحت یابی کی دعا ، سابق بھارتی کپتان کپل دیو،ای این بوتھم،ایلن بارڈر،گریگ چیپل اور برائن لارا سمیت کئی کھلاڑیوں کے ٹوئٹرپر پیغامات

بدھ 8 مئی 2013 17:09

اسلام آباد/ممبئی/لندن/کنگسٹن/سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 8مئی 2013ء) دنیا ئے کرکٹ کے کئی سابق کھلاڑیوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کپتان عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔سابق بھارت کپتان کپل دیو نے عمران خان کے انتخابی مہم کے دوران زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں بھی عمران خان ایک بہادر انسان کی طرح مخالف ٹیموں سے مقابلہ کرتے تھے ۔

امید ہے کہ وہ اس تکلیف کے موقع پر بھی بہادری سے حالات کا مقابلہ کریں گے ۔سابق انگلش کپتان ای این بوتھم نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈراور گریگ چیپل نے اپنے بیانات میں عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے مداحوں اور کارکنوں کے حوصلے کی داددی۔

ایبٹ آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں عمران خان کے زخمی ہونے کی خبر تمام تر توجہ کا مرکز بنی رہی۔ پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی ٹی وی کے سامنے بیٹھ گئے انہوں نے نماز عشا کے بعد عمران کی صحت یابی کیلیے خصوصی دعا بھی کی۔ اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور انضمام الحق سابق کپتان کی عیادت کے لیے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔ سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شکر ادا کیا ہے کہ عمران خان حادثے میں محفوظ رہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد، راشد لطیف، معین خان،شعیب ملک، ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم اور پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھی عمران خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی