قوم عمران خان کی توقعات پر پورا اتریگی،عمران خان قومی سرمایہ ،پوری قوم انکی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے ،11مئی تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہے، کل ڈی چوک میں اسلام آبا دمیں تاریخی جلسہ ہوگا،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹر (ر) ڈاکٹر شہزاد وسیم کا عمران خا ن کی صحت یابی کے حوالے سے دعا ئیہ تقریبات سے خطاب

بدھ 8 مئی 2013 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8مئی۔ 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سینیٹر (ر) ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے زخمی حالت میں قوم کے نام اپنے پیغام میں جن توقعات کا اظہار کیا ہے ان پر قوم پورا اترے گی اور 11مئی کو تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر ثبت کرکے اس کا ثبوت دے گی۔

جاوید ہاشمی کے عمران خان کے ہمراہ لاہور میں ہونے کے باعث ان کی انتخابی مہم متاثر نہیں ہوگی رابطہ کمیٹی اور کا رکن تحریک انصاف اور عمران خان کاتبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائینگے،کل ڈی چوک میں اسلام آباد میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہا ں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے منعقدہ مختلف دعائیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، ملک ساجد، علی بٹ، مبشر حسین، سمیت ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قوم کا اثاثہ ہیں انہوں نے 17 سالہ جدوجہد کے دوران ہمیشہ قوم پر اعتماد کیا اور 11مئی کو پاکستانی قوم ان کے بھروسہ پر پورا اترتے ہوئے عمران خان اور تحریک انصاف کے نظریہ کے مطابق نیا پاکستان کی تکمیل کیلئے تحریک انصاف اور اس کے نظریہ کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قوم کے نام کو سربلند کیا اور پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ کل ڈی چوک میں اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی جلسہ ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کا عمران خان کے ہمراہ ہونے کے باعث ان کی حلقہ این اے 48میں انتخابی مہم پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، حلقہ این اے 48کے حوالے سے تشکیل کردہ رابطہ کمیٹی ا اور تحریک انصاف کے کارکن ان کی انتخابی مہم چلائینگے اور 11مئی انشاء اللہ تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی