بند کریں
صحت صحت کی خبریںپاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارکامیابی اور فتح مظلوم طبقات کی کامیابی ہے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/05/2013 - 22:17:58 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 16:38:00 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 13:57:01 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 13:44:09 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 11:30:17 وقت اشاعت: 13/05/2013 - 17:24:09 وقت اشاعت: 13/05/2013 - 17:20:03 وقت اشاعت: 13/05/2013 - 16:17:50 وقت اشاعت: 13/05/2013 - 13:53:36 وقت اشاعت: 12/05/2013 - 17:02:51 وقت اشاعت: 10/05/2013 - 15:31:21

پاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارکامیابی اور فتح مظلوم طبقات کی کامیابی ہے ‘مسلم لیگی امیدواروں اور کارکنان نے نواز شریف کا پیغام گلی گلی اور قریہ قریہ پہنچایا، مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت شعبہ خواتین محترمہ بلقیس صابر راجہ کی خواتین کے وفد سے گفتگو

میرپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13مئی 2013ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت شعبہ خواتین محترمہ بلقیس صابر راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندارکامیابی اور فتح پاکستان کے مظلوم طبقات کی کامیابی ہے مسلم لیگی امیدواروں اور کارکنان نے قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا پیغام گلی گلی اور قریہ قریہ پہنچایا مسائل میں گھرے ہوئے عوام نے مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کااظہار کیا ہے ۔

قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کے راستے دکھائیں گے (ن) لیگ کی قیادت صالح باکردار اور عمل پر یقین رکھتی ہے کامیابی ہر کارکنان سجدہ شکر بجا لائیں ۔ وہ گزشتہ روز یہاں اپنی رہائش گاہ سیکٹر D/3میں مبارکباد دینے والی خواتین سے بات چیت کررہی تھیں۔ محترمہ بلقیس صابر راجہ نے کہا کہ سابق حکمرانوں اور جنرل پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا اور ملک کے اندر بدامنی انتشار بے روزگاری میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی پنجاب کی حکومت نے اس کے باوجود ریکارڈ ترقیتی کام کروائے اور عوام نے اعتماد کا ووٹ مسلم لیگ (ن) کو دیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ (ن) مضبوط سیاسی قوت ہے ہم کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبر تحمل کرتے ہوئے اپنی کامیابی کیلئے سجدہ شکر ادا کریں بلقیس صابر راجہ نے خواتین کے ہمراہ روحانی پیشوا حضرت بابا پیرا شاہ غازی قلندر کے مزار مبارک پر حاضری دی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے غرباء میں کھانا تقسیم کیا۔


13/05/2013 - 17:24:09 :وقت اشاعت