کینسر کے عالمی دن پر اداکارجنید خان کی انڈس اسپتال آمد، دن مریضوں کے ساتھ گزارا

جمعرات 6 فروری 2020 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) کینسر کے عالمی دن پر معروف گلوکار و اداکار جنید خان نے انڈس اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور دن کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان مریضوں کے ہمراہ بسر کیا ، یاد رہے کہ جنید خان کی بڑی اسکرین کے لیے پہلی فلم"کہے دل جدھر"کا چند ہفتوں پہلے ٹیزر ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ فلم کی دنیا میں نیا ابھرتا یہ ستارہ کینسر سے لڑتے نوجوان مریضوں کی دل جوئی کے لیے چیئریٹی اسپتال میں دکھائی دیا ہے۔

جنید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دل بہت خراب ہوتا کہ ہمارے بچے کینسر جیسے اس موذی مرض کا شکار ہیں اور زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت ہمت جمع کرکے ان نوجوانوں اور بچوںکو اس بیماری سے جنگ کرتے دیکھ پایا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کے انڈس اسپتال ان مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور صحت کی خدمات فراہم کررہاہے، اور یہ سب کچھ لوگوں کے حصے کی وجہ سے ہی ممکن ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینسر کے عالمی دن پر میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے گزارش کرتاہوں کہ ان بیمار بہن بھائیوں کو آپ کے عطیات کی ضرورت ہے، اور اس اہم مقصد کے لیے دل کھول کر ان کا ساتھ دیجئے ۔

(جاری ہے)

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ معروف اداکار نے نوجوان مریضوں کی دل جوئی کے لیے ان سے ملاقات کی ہوں جنید خان اکثر و بیشتر ہی اسپتال کا دورہ کرتے اور مریضوں کی دل جوئی کرتے ہیں، یاد رہے کہ معروف اداکار جنید خان محبت نہ کریو میں اپنے غیر روائتی کردار کے باعث کافی مقبول ہیں، جبکہ جنید خان نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے موسیقی کی بھی وجہ سے انڈسٹری میں نمایاں حیثیت کے حامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی