کینیڈا میں پاکستانی نژاد چینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک میں اضافہ

میرابیٹا چینی نقوش کا حامل،کچھ ساتھی طلبہ کی جانب سے اسے ڈرایا گیا اور کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ،والدہ

جمعہ 7 فروری 2020 13:28

کینیڈا میں پاکستانی نژاد چینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک میں اضافہ
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2020ء) دنیا بھر میں خصوصاً چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔مغربی ممالک میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ایسے میں دنیا بھر میں موجود چینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور انہیں ہی اس وائرس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نادیہ عالم نے اسکول میں زیر تعلیم اپنے بیٹے کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ عالم کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا جو چینی نقوش کا حامل ہے، اسکول میں کچھ ساتھی طلبہ کی جانب سے اسے ڈرایا گیا اور کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا جس کے بعد سے اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ انہیں یاد ہے کہ اسی عمر میں انہیں بھی پاکستانی ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا تھا، 2020 میں چیزوں کو مختلف ہونا چاہئے تھا لیکن یہاں کچھ مختلف نہیں ہے۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 636 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں اس وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی