بند کریں
صحت صحت کی خبریںعمران خان کے ساتھ مکمل صلح ہو گئی، نواز شریف، عمران خان جلد صحت یاب ہو جائیں تو ہم دوستانہ ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 18/05/2013 - 19:42:08 وقت اشاعت: 18/05/2013 - 15:24:17 وقت اشاعت: 17/05/2013 - 17:20:58 وقت اشاعت: 15/05/2013 - 16:10:16 وقت اشاعت: 15/05/2013 - 11:32:34 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 22:17:58 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 16:38:00 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 13:57:01 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 13:44:09 وقت اشاعت: 14/05/2013 - 11:30:17 وقت اشاعت: 13/05/2013 - 17:24:09

عمران خان کے ساتھ مکمل صلح ہو گئی، نواز شریف، عمران خان جلد صحت یاب ہو جائیں تو ہم دوستانہ میچ کھیلیں گے، ہم خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، قائد مسلم لیگ ن کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2013ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر زیر علاج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ میاں محمد نواز شریف نے عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

عمران خان کی عیادت کے بعد شوکت خانم ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں دل سے عمران خان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ ''میری عمران خان سے مکمل صلح ہو گئی ہے''۔ عمران خان جلد صحت یاب ہو جائیں تو ہم دوستانہ میچ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ میں نے اپنا غصہ تھوک دیا ہے، اب آپ بھی اپنا غصہ تھوک دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عیادت دوران بات چیت میں میں نے ان سے کہا کہ میں اپنے لئے کچھ نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کا شاندار مستقبل چاہتا ہوں اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب ہم سب مل جل کر ساتھ چلیں۔ ہم مل جل کر پاکستان کے مسائل کا حل ڈھونڈ سکتے ہیں جس پر عمران خان نے میرے جذبے کو سراہا اور کہا کہ میں آپ سے اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رکھوں گا.ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔
14/05/2013 - 22:17:58 :وقت اشاعت