بند کریں
صحت صحت کی خبریںباجوڑ ایجنسی ، پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیو ورکر کی حفاظت پر مامور لیویز ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/05/2013 - 23:16:28 وقت اشاعت: 20/05/2013 - 23:13:56 وقت اشاعت: 20/05/2013 - 20:13:38 وقت اشاعت: 20/05/2013 - 20:10:27 وقت اشاعت: 20/05/2013 - 13:46:59 وقت اشاعت: 20/05/2013 - 13:38:59 وقت اشاعت: 20/05/2013 - 12:00:37 وقت اشاعت: 19/05/2013 - 23:35:43 وقت اشاعت: 19/05/2013 - 20:43:34 وقت اشاعت: 19/05/2013 - 20:38:24 وقت اشاعت: 19/05/2013 - 20:33:06

باجوڑ ایجنسی ، پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیو ورکر کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار جاں بحق

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 20مئی 2013ء ) باجوڑ ایجنسی میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیو ورکر کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پیر کو برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقے مامون میں کلان کے مقام پر پولیو ٹیم گھرگھر قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں پہنچ کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے ہوتے رہے ہیں، رواں برس 29جنوری کو صوابی میں پولیوٹیم پر حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں ان کی حفاظت پرمامور پولیس اہلکار مارا گیا۔31 جنوری کو کرم ایجنسی میں دھماکے میں 2 پولیو ورکرزجاں بحق ہوگئے تھے۔ 10 اپریل کو مردان میں ٹیم کو نشانہ بنایاگیا جس میں اہلکارجاں بحق ہوا۔16 اپریل کو کراچی میں پولیوٹیم پر فائرنگ کے بعد مہم موٴخر کردی گئی تھی۔
20/05/2013 - 13:38:59 :وقت اشاعت