نگران وزیراعلیٰ کی باجوڑ ایجنسی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت، لیوی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20مئی۔ 2013ء)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے ماموند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے نتیجے میں لیوی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Your Thoughts and Comments