باجوڑایجنسی، ماموند میں مسلح افراد کا پولیو ٹیم پر حملہ ، ایک لیوی اہلکارشہید ،پولیو اہلکار بال بال بچ گئی ، انتظامیہ کا علاقہ میں سرچ آپریشن ، مشتبہ افراد گرفتار

پیر 20 مئی 2013 23:16

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20مئی۔ 2013ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل ماموند کے سرحدی علاقہ کلان میں نامعلوم مسلح افراد کے پولیو ٹیم پر حملہ میں باجوڑ لیویز فورسز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا،پولیو اہلکار بال بال بچ گئی ، انتظامیہ کا علاقہ میں سرچ آپریشن ،کئی مشتبہ افراد گرفتار جبکہ انتظامیہ اور محکمہ صحت نے ایجنسی میں پولیو کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے حکام کے مطابق پیر کے روز صدرمقام خار سے شمال مغرب کے جانب تیس کلومیٹر دور تحصیل ماموند کے سرحدی علاقہ کلان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو کے ایک ٹیم پر اس وقت فائرنگ کیا جب پولیو ٹیم علاقہ میں پولیو کے ویکسنیشن مہم میں مصروف تھے ۔ حملہ میں باجوڑ لیویز فورس کا سپاہی اکبر خان موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ ٹیم کے دیگر اہلکا ر بال بال بچ گئی ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے فوراً بعد علاقہ کے مقامی لوگ اور امن کمیٹی کے رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انھوں نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ۔ واردات کے بعد امن کمیٹی کے رضاکاروں اور علاقہ کے لوگوں نے حملہ اوروں کا پیچھا کیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ ابھی تک کسی نے پولیو ٹیم پر حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ دوسری طرف محکمہ صحت نے پولیو ٹیم پر حملہ کے واقعہ کے بعد ایجنسی بھر میں پولیو کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔

محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار نے پیر کے روز میڈیا کو بتایاکہ محکمہ صحت نے ایجنسی بھر میں پولیو کے خلاف مہم بدستور جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے اور اس طرح کی کاروائیاں محکمہ صحت کے اہلکاروں کی حوصلے پست نہیں کرسکتی ۔ ایجنسی سرجن باجوڑ ڈاکٹر جہانز یب داوڑ کے مطابق ایجنسی میں پیر کے روز سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال کے عمر کے کل دو لاکھ 23ہزار پانچ سو ستر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہی ہیں جبکہ چھ سو چوبیس ٹیمیں مہم کا حصہ ہیں۔

باجوڑایجنسی میں محکمہ صحت نے گزشتہ کئی ماہ سے خواتین ورکروں پر پولیو کے خلاف مہم میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی ہیں، دوسری طرف انتظامیہ نے ایجنسی بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیاہے اور اس مقصد کے لیے باجوڑ لیویز فورسز کے مزید اہلکاروں کی ڈیوٹیاں پولیو ٹیموں کے ساتھ لگائی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی